وزارت دفاع

صدر جمہوریہ  ہند  نے اسکواڈرن لیڈر دیپک کمار (32754) فلائنگ (پائلٹ) کو شوریہ چکر سے نوازا

Posted On: 14 AUG 2024 2:55PM by PIB Delhi

1. اسکواڈرن لیڈر دیپک کمار (32754)  اے ایف ایس حاکم پیٹ  کے تعنیات دستے میں شامل ہیں۔

2.  مورخہ 25 اگست  2023 کو، انہیں ایک زیر  تربیت پائلٹ کے ساتھ کرن طیارے میں ایک ہدایاتی رات کی چھوٹی  پرواز کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔ رات کی تاریکی میں جہاز اڑایا جا رہا تھا۔ کم اوور شوٹ کے بعد گھومنے کے دوران، ہواطیارہ ایک  پرندے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں انجن میں  آگ لگ گئی۔ پرواز کے اس مرحلے پر، انڈر کیریج پیچھے ہٹ چکا تھا اور اوپر جانے کے عمل میں تھا۔ انہوں نے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لیا اور طیارہ کو سیدھا آگے اتارنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ساتھ ہی فلائٹ کیڈٹ کو انڈر کیریج نیچے کرنے کی ہدایت کی۔ رات میں محدود اشارے دستیاب ہونے کے باوجود، انہوں نے اپنے غیر معمولی فیصلے اور اعلیٰ پرواز کی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے طیارے کو رن وے پر اتارا۔ لینڈنگ کے بعد رن وے کی دستیاب لمبائی  محض 1000 فٹ تھی، جس میں انہوں کے فوری طور پر سوئچ آف کرنے، بریک لگانے اور روکنے والے بیریئر کو لگایا،جس کے نتیجے میں طیارے کو محفوظ طریقے سے روکا گیا، جس میں کم سے کم نقصان ہوا۔ حاکیم پیٹ میں عام رن وے سے چھوٹے، تاریک رات کے حالات پائلٹ کو زبردستی لینڈنگ کے لیے کم اشارے دیتے ہیں اور رد عمل کے لیے انتہائی کمپریسڈ ٹائم فریم میں یہ کارروائیاں زیادہ اعتبار حاصل کرتی ہیں۔

3. اس جان لیوا صورت حال کے دوران، افسر نے غیر معمولی ہمت، استقامت اور تحمل  کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شدید متاثرہ طیارے کو محفوظ زمین پر اتار دیا۔ ایک اندھیری رات میں طیارے کو زبردستی لینڈ کرنے کے ان کے بے خوف جرات مندانہ فیصلے کے لیے پائلٹنگ کی اعلیٰ مہارت اور غیر معمولی حالات سے متعلق آگاہی کی ضرورت تھی، اس طرح ایک قیمتی قومی اثاثے کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا اور ممکنہ جانوں کے ضیاع کو روکا گیا۔

4. غیر معمولی بہادری اور جرات کے کام کے لیے، اسکورڈرن لیڈر دیپک کمار کو ’شوریہ چکر‘ سے نوازا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-08-141455535VXM.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 9815

                          



(Release ID: 2045225) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil