وزارت دفاع

صدر جمہوریہ ہند نے 904504 جونیئر وارنٹ آفیسر وکاس راگھو آئی اے ایف (گروڑ) کو وایو سینا میڈل (بہادری) سے نوازا

Posted On: 14 AUG 2024 2:52PM by PIB Delhi

1. 904504 جونیئر وارنٹ آفیسر (جے ڈبلیو او) وکاس راگھو آئی اے ایف (گروڑ) گروڑ فلائٹ کے تعینات دستے میں شامل ہیں۔

2. پندرہ  اگست 2023 کو، جب گروڑ فلائٹ کو شدید سیلاب سے نمٹنے کے لیے کانگڑا میں ایک چیلنجنگ انسانی آپریشن کے لیے کام سونپا گیا تھا، جے ڈبلیو او راگھو نے رضاکارانہ طور پر اس مشن کے لیے اپنی ٹیم کی قیادت کی۔

3. بچاؤ اور انخلا کے آپریشن کے دوران، جے ڈبلیو او ایک چھت پر اترے جہاں اسے ایک فالج زدہ 68 سالہ مریض، ایک ماں جس کا آٹھ دن کا بچہ اور دو حاملہ  خواتین تھیں، ان سب کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر نکالنے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے ان کے بچاؤ کے سلسلے کو ترجیح دی۔ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تیز سوچ کے ساتھ، انہوں نے مکمل طور پر مفلوج مریض کو  بحفاظت نکالنے کے لیے ایک ہارنس تیار کیا اور اسے اس خطرناک طریقے سے باہر نکالنے کے عمل کے دوران اسے اپنے بازوؤں میں محفوظ رکھا۔ اس کے بعد انہوں نے ہمت کے ساتھ 8 دن کے نازک شیر خوار بچے کو بغیر ہارنس کے باہر نکالا تاکہ ہیلی کاپٹر کے  نیچے اترنے سے کے دھچکےسے  ہارنس میں  بچے کو  کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا یاجا سکے۔ اس کے بعد، انہوں نے دونوں حاملہ  خواتین کو نکالا۔

4. ایک اور  بچاؤ دورے میں، انہوں نے چار شیر خوار بچوں کو بغیر ہارنس کے، ٹیکٹیکل بیلٹ سے محفوظ کیا اور اپنے بازوؤں میں لپیٹ لیا۔ اس میں شامل خطرے اور پیچیدگی کے باوجود، انہوں نے بچوں کو بچانے میں مثالی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ یہ  ایسا عمل  تھا جس کا کوئی معیاری طریقہ کار یا  مثال نہیں تھی۔ پورے مشن کے دوران، انہوں نے متعدد مواقع پر مثالی ہمت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 494 جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے اپنے بل بوتے پر 152 افراد کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔

5. غیر معمولی ہمت کے کام کے لیے، جونیئر وارنٹ آفیسر وکاس راگھو آئی اے ایف (گروڑ) کو ‘وایو سینا میڈل (بہادری)’ سے نوازا  گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-08-14145252K26I.png

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-9812

                          



(Release ID: 2045224) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil