کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کے شعبے نے جون 2024 میں آٹھ بنیادی صنعتوں کے مابین سب سے زیادہ 14.8 فیصد کی نموحاصل کی

Posted On: 02 AUG 2024 4:29PM by PIB Delhi

کوئلے کے شعبے نے جون 2024 کے مہینے کے لیے آٹھ بنیادی صنعتوں میں سب سے زیادہ 14.8فیصد (عارضی) کی نمو  حاصل کی ۔ یہ بات  تجارت اور صنعتوں کی وزارت کے ذریعے جاری کردہ  آٹھ بنیادی صنعتوں (آئی سی آئی) کے اشاریے (بنیادی سال 12-2011) میں بتائی گئی ہے۔جون 2024 کے دوران کوئلے کی صنعت کا اشاریہ 186.4 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 162.4 پوائنٹس تھا اور اس طرح اس کے  مجموعی اشاریے  میں اپریل سے جون 25-2024 کے دوران، پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.8 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔

آئی سی آئی آٹھ بنیادی صنعتوں کی مشترکہ اور انفرادی طور پر پیداوارکارکردگی کو  شمار کرتا ہے جس میں سیمنٹ، کوئلہ، خام تیل، بجلی، کھاد، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات، اور اسٹیل شامل ہیں۔

آٹھ بنیادی صنعتوں کے مشترکہ اشاریہ میں جون 2024 میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.0فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جس سے مجموعی صنعتی توسیع میں کوئلے کے شعبے کے خاطر خواہ تعاون کی نشاندہی ہوتی ہے۔ کوئلے کی صنعت نے مسلسل اپنی ہم منصب صنعتوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو پچھلے دو سالوں سے آٹھ بنیادی صنعتوں کی مجموعی ترقی کے مقابلے میں کافی زیادہ ترقی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

اس قابل ذکر نمو کے پیچھے محرک قوت کو جون 2024 کے دوران کوئلے کی پیداوار میں نمایاں اضافے کو قرار دیا جا سکتا ہے، جس کی پیداوار متاثر کن 84.71 ملین ٹن (عارضی) تک پہنچ گئی ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.6 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہے۔ پیداوار میں یہ اضافہ توانائی اور مینوفیکچرنگ صنعتوں کی بڑھتی ہوئی مانگ  کو پورا کرنے سے متعلق کوئلےکے  شعبے کی صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔

کوئلے کے شعبے کی غیر معمولی توسیع، آٹھ بنیادی صنعتوں کی مجموعی ترقی کو آگے بڑھانے میں اس کے اہم کردار کے ساتھ، وزارت کوئلہ کی مسلسل کوششوں اور فعال نیز سرگرم پہل قدمیوں کا ثبوت ہے۔ یہ کوششیں‘‘آتم نربھر بھارت’’ کے وژن سے ہم آہنگ ہیں اور خود کفالت اور توانائی کی یقینی فراہمی  کی طرف ملک کی ترقی میں گرانقدر تعاون کرتی ہیں۔

 

********

ش ح۔ ع م۔ع ن

 (U: 9802)



(Release ID: 2045142) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil