وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے میں آئی آئی ٹیزاور این آئی ٹیز

Posted On: 05 AUG 2024 5:02PM by PIB Delhi

گزشتہ 10 سالوں کے دوران آٹھ مرکزی یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ سنٹرل یونیورسٹی آف آندھرا پردیش (اے پی)، اننت پور اے پی، آندھرا پردیش کی سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی، وجیا نگرم اے پی، سندھو سنٹرل یونیورسٹی لداخ، سمکا ساراکا سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی تلنگانہ اور مہاتما گاندھی سنٹرل یونیورسٹی موتیہاری بہار قائم کی گئی ہیں اور تین ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹیزیعنی نیشنل سنسکرت یونیورسٹی تروپتی اے پی، سنٹرل سنسکرت یونیورسٹی دہلی، شری لال بہادر شاستری نیشنل سنسکرت یونیورسٹی دہلی کو مرکزی یونیورسٹیوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ 10 سالوں میں سات آئی آئی ٹی   یعنی آئی آئی ٹی تروپتی، آئی آئی ٹی پلکاڈ، آئی آئی ٹی بھیلائی، آئی آئی ٹی جموں، آئی آئی ٹی گوا، آئی آئی ٹی دھارواڑ قائم کئے گئے  جبکہ ایک انسٹی ٹیوٹ یعنی آئی ایس ایم دھنباد کو آئی آئی ٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اس وقت ملک میں اکتیس این آئی ٹیز اور ایک انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی آئی ای ایس ٹی)، شِب پور کام کر رہے ہیں۔ آٹھ این آئی ٹیز شمال مشرقی خطے میں واقع ہیں جن کے نام  این آئی ٹی- اگرتلہ، سلچر، اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ اور سکم ہیں۔

وزارت تعلیم نے اپنی مرکزی سیکٹر  کی اسکیم "انڈین نالج سسٹم" کے تحت آسام یونیورسٹی اور آئی آئی ٹی گوہاٹی میں دو آئی کے ایس سینٹر قائم کیے ہیں۔

یہ جانکاری تعلیم  کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکنتا مجومدار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 ************

ش ح۔ م م  ۔ م  ص

 (U:9792    )

 


(Release ID: 2045126)
Read this release in: English , Hindi