وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری وزارت 364 کروڑ کے اختصاصی بجٹ کے ساتھ ماہی گیری کی سمندری کشتیوں پر ایک لاکھ ٹرانسپونڈرز کی تنصیب، جو تیرہ ساحلی ریاستوں اور یوٹیز میں مشینی اور موٹرسے چلنے والی دونوں طرح کی کشتیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ جناب راجیو رنجن
یہ طریقہ سمندری ماہی گیری کی کشتیوں کی نگرانی اور کنٹرول کے لئے ہے تاکہ ان کی سمندر میں حفاظت ہو سکے: جناب راجیو رنجن سنگھ
Posted On:
13 AUG 2024 5:47PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے 23 اگست کو نیشنل اسپیس ڈے کے طور پر منائے جانے کا اعلان کیا، جو چندریان تین مشن کی کامیابی کے اعتراف میں ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان چاند پر اترنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔ اس موقع پر ماہی گیری کے محکمے نے ماہی گیری کے شعبے میں خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال پر سیمینار اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کیا۔

ان پروگراموں کے حصے کے طور پر ماہی گیری کے محکمے نے ماہی گیری میں خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا، جو آج نئی دلی کے کرشی بھون میں منعقد ہوا۔ ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری اور پنچایت راج کے مرکزی وزیر جنا ب راجیو رنجن سنگھ نے پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پر ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت اور داخلی امور کے وزیر مملکت جناب جارج کورین بھی موجود تھے۔

افتتاحی خطبے میں ماہی گیری محکمے میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیتو پرساد نے ماہی گیری کے محکمے کی جانب سے مذکورہ شعبے میں خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب کئے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔
کرشی بھون میں اس تقریب کے بعد ایف ایس آئی ہیڈ کوارٹر، ممبئی میں ریاستی ماہی گیری محکمے کے اشتراک سے ایک سیمینار اور ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ماہی گیروں، طلبہ اور افسران سمیت تین سو کے قریب شرکاء موجود تھے۔
***تحت
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2045025)
Visitor Counter : 60