دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غربت سے پاک گاؤں ہمارے وزیر اعظم کا خواب عزم  ہے: جناب شیوراج سنگھ چوہان


دیہی ترقی کا مطلب ہے اچھے اسکول، اچھا پنچایت بھون، اچھا کمیونٹی بھون، گاؤں میں صحت کی بہتر سہولیات؛ جناب چوہان

Posted On: 13 AUG 2024 6:26PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کیوں کوئی گاؤں میں غریب ہی رہے اور اسی لیے ہمارے وزیر اعظم کا  غریبی سے پاک گاؤں  کا ایک خوابہے۔ مرکزی وزیر آج راجندر نگر تلنگانہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج کی 66ویں جنرل کونسل میٹنگ میں شرکت کے بعد اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

IMG_256

جنابچوہان نے مزید کہا کہ ’’گاؤں میں کوئی بھی غریب نہیں ہونا چاہئے اور ہر ایک کو روزگار ملنا چاہئے۔ مہاتما گاندھی کا وژن گرام سوراج تھا۔ جب ہم دیہی ترقی کی بات کرتے ہیں تو انفراسٹرکچر کی ترقی سب سے آگے ہے۔ جناب چوہان نے مزید کہا کہ دیہی ترقی کا مطلب ہے اچھے اسکول، اچھا پنچایت بھون، اچھاکمیونٹی بھون، گاؤں میں صحت کی بہتر سہولیات۔ اس لیے بنیادی ڈھانچہ اہم ہے۔ گاؤں کو مناسب سڑک کنیکٹیویٹی، پینے کے پانی، صحت کی سہولیات وغیرہ کی ضرورت ہے۔ آنجہانی وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی نے سال  2000 میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کا آغاز کیا، اور ان منصوبوں کو ہمارے دور اندیش وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آگے بڑھایا۔ جب دیہی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی بات کی جاتی ہے، تو جل جیون مشن ایک اور اسکیم قابل ذکر ہے۔‘‘

IMG_256

آجیویکا اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ دیہی ترقی کی وزارت نے روزی روٹی مشن کے ذریعے بہنوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک شاندار کام کیا ہے۔ ملک بھر میں 10 کروڑ بہنیں روزی روٹی مشن سے وابستہ ہیں۔ بہنوں نے نہ صرف اپنی زندگی بدلی ہے بلکہ ہندوستان کی معیشت کو بدلنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ صرف ہندوستان بھر میں خواتین کو دی گئی تربیت اور صلاحیت سازی کی وجہ سے ممکن ہے، وہ لیڈر بن کر ابھر رہی ہیں۔ جناب چوہان نے مزید کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال 1 کروڑ لکھ پتی دیدی ہیں اور اب 3 کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے ہیں۔ ہم گاؤں تک تمام ضروری سہولیات پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

IMG_256

مرکزی وزیر نے کہا کہ دیہی ترقی کی وزارت کو ایک تھنک ٹینک کی شکل میں این آی آر ڈی پی آرکی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار کے علاوہ، مزید صلاحیت سازی اور تربیتی سرگرمیوں کی ضرورت ہے۔ جنابشیوراج سنگھ چوہان نے مزید کہا کہ این آی آر ڈی پی میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام کرنے والے طلباء دیہی ترقی کے لیے کام کریں۔

اس موقع پر، پی ایچ ڈی کے لیے جے این یو، نئی دہلی کے ساتھ دو مفاہمت نامے پروگرام اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے)، نئی دہلی، نے معززین کی موجودگی میں دستخط کئے۔ مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود نے گرام روزگار سیوک (جی آر ایس) کے لیے آن لائن کورس کا بھی آغاز کیا۔

دن کے بعد، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کیمپس میں دیہی ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور پی ایم اے وائی-جی ماڈل ہاؤس (ڈبل بیڈ روم) کا افتتاح کیا۔ گھر 409.5 مربع فٹ میں تعمیر کیا گیا تھا۔ 4.04 لاکھ روپے کی لاگت سے، جو کہ 987 روپے فی مربع فٹ بنتا ہے۔ گھر کی تعمیر ٹیکنالوجی کے استعمال سے کی گئی ہے جیسے کہ فاؤنڈیشن کے لیے بے ترتیب ملبے کے پتھر، اینٹوں کے کالم اور آر سی سی بیم، بامکریٹ والنگ کیمیکل ٹریٹڈ بانس کی پٹیوں کا استعمال کرتے ہوئے، مخروطی ٹائلوں کی چھت، فرش کے لیے مقامی طور پر دستیاب پتھر اور گائے کے گوبر پر مبنی پینٹ سے پینٹ کیا گیا ہے۔

جناب کملیش پاسوان، مرکزی وزیر مملکت برائے دیہی ترقی؛ ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی، مرکزی وزیر مملکت برائے دیہی ترقی اور مواصلات؛ جناب شیلیش کمار سنگھ، سکریٹری، دیہی ترقی؛ ڈاکٹر جی نریندر کمار، ڈائریکٹر جنرل، این آئی آر ڈی پی آر؛ محترمہ تنوجا ٹھاکر خالقو، جے ایس اینڈ ایف اے، ایم او آر ڈی؛ محترمہ کیرلین کھونگوار دیشمکھ، ایڈیشنل سیکرٹری، ایم او آر ڈی؛ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنت شری دھولیپوڈی پنڈت اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی پروفیسر نوپور تیواری بھی موجود تھیں۔

مرکزی وزیر اور دیگر معززین نے آر ٹی پی میں پودے لگائے اور پارک میں مڈ بلاک بنانے والے یونٹ کا بھی دورہ کیا۔

************

ش ح ۔ ا  م    ۔  م  ص ۔

 (U: 9782)


(Release ID: 2045007) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil