جل شکتی وزارت

مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے ‘فلڈ واچ انڈیا’ موبائل ایپ کا ورژن 2.0 لانچ کیا تاکہ ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال کا وسیع اور تفصیلی جائزہ لیا جاسکے


ملک کے 592 مانیٹرنگ اسٹیشنوں اور 150 بڑے آبی ذخائر کے ذخیرہ کرنے والے مقامات سے حقیقی وقت میں سیلاب کی پیشین گوئیاں عوام کے لیے دستیاب ہوں گی

Posted On: 13 AUG 2024 5:42PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے آج نئی دہلی میں سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) کے ذریعہ تیار کردہ‘فلڈ واچ انڈیا’ موبائل ایپلیکیشن کے ورژن 2.0 کا آغاز کیا۔ سی ڈبلیو سی نے 17 اگست 2023 کو موبائل ایپلیکیشن کا پہلا ورژن لانچ کیا تھا جس کا مقصد ملک میں سیلاب کی صورتحال اور 7 دن تک سیلاب کی پیشن گوئی سے متعلق معلومات عوام تک پہنچانے کے لیے موبائل فون کا استعمال کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KT6R.jpg     https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W9DL.jpg

اس سے پہلے کے ورژن میں 200 لیول فورکاسٹ اسٹیشنوں پر سیلاب کی پیشن گوئی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی تھیں۔ ایپ کا ورژن 2.0 اضافی 392 فلڈ مانیٹرنگ ا سٹیشنوں پر موجودہ معلومات فراہم کرتا ہے، جس سے اسٹیشنوں کی کل تعداد 592 ہو جاتی ہے، اس طرح صارفین کو ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال کا ایک وسیع اور تفصیلی جائزہ فراہم ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ ورژن ملک کے 150 بڑے آبی ذخائر کے ذخیرہ کرنے کی جگہوں کے بارے میں اضافی معلومات بھی فراہم کرتا ہے جو ان کے زیریں علاقوں میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GY7Y.jpg

‘فلڈ واچ انڈیا’، جسے سنٹرل واٹر کمیشن نے اندرونِ خانہ تیار کیا ہے، سیلاب کی درست اور بروقت پیشین گوئیاں فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی جیسے سیٹلائٹ ڈیٹا کا تجزیہ، ریاضیاتی ماڈلنگ اور حقیقی وقت پر نگرانی کا استعمال کرتا ہے۔ صارف دوست ایپ تمام معلومات کو 2 زبانوں یعنی  انگریزی اور ہندی میں پیش کرتا ہے اور پڑھنے کے قابل اور آڈیو براڈکاسٹ فارمیٹ میں دستیاب ہے۔ ایپ قریب ترین مقام پر سیلاب کی پیشن گوئی بھی فراہم کرتا ہے جہاں صارف ہوم پیج پر ہی اپنے قریب ترین اسٹیشن پر سیلاب کی صورتحال کو چیک کر سکتے ہیں۔

‘فلڈ واچ انڈیا ’ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آلات پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے، جو عالمی سطح پر صارفین کو وسیع پیمانے پر رسائی فراہم کرتی ہے۔ ایپ کو گوگل پلے اسٹور

 (https://play.google.com/store/apps/details?id=in.gov.affcwc)

 یا ایپل ایپ اسٹور

(https://apps.apple.com/in/app/floodwatch-india/id6478849444).

سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر موجود دیگر معززین میں سکریٹری (آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی)، محترمہ دیباشری مکھرجی، چیئرمین (سنٹرل واٹر کمیشن)، جناب  کشویندر ووہرا  اور جل شکتی اور سی ڈبلیو سی کی وزارت کے دیگر سینئر افسران شامل تھے۔

***

ش ح۔ م م ۔ ج

Uno-9776



(Release ID: 2044939) Visitor Counter : 11