مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
15 اگست کو گجرات کے 8897 ڈاکخانوں میں ڈاک چوپالوں کا انعقاد کیاجائے گا، قومی پرچم 25 روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا
یوم آزادی کا جشن منانے کے لیے پورے گجرات میں ایک دن کا سب سے بڑا پروگرام
Posted On:
13 AUG 2024 1:08PM by PIB Delhi
گجرات بھر میں اس یوم آزادی پر8897 ڈاکخانوں کی ریکارڈ تعداد میں ڈاک چوپالوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا ایک دن کا پروگرام ہوگا، جس میں مختلف ڈاک خدمات، آدھار خدمات (موبائل اپ ڈیٹ، آدھار سیڈنگ، اور بچوں کا اندراج ) اہم مقامات پر پیش کی جائیں گی اور سرکاری اسکیموں جیسے پی ایم کسان یوجنا، پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور مزید کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔
ملک گیر ہر گھر ترنگا 2024 مہم کے ایک حصے کے طور پر، گجرات پوسٹل سرکل نے گجرات، دادرا اور نگر حویلی، اور دمن اور دیو کے تمام بڑے ڈاک خانوں میں قومی پرچم کی فروخت کے لیے 14 اگست تک انتظامات کیے ہیں، جس کی قیمت ہرایک کے لئے 25 روپےہے۔
سری گنیش ساولیش وارکر، چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، گجرات سرکل نے گجرات، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے قریبی پوسٹ آفس میں پرچم کشائی کی تقریب میں شامل ہوں اور ڈاک چوپال میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ آفس صرف سرکاری دفاتر نہیں ہیں بلکہ متحرک کمیونٹی سینٹرز ہیں جو ہر کسی کے لیے قابل رسائی مرکز کا کام کرتے ہیں۔
***********
(ش ح۔ا ک۔ ع آ)
U: 9774
(Release ID: 2044918)
Visitor Counter : 58