ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
گرین کلائمیٹ فنڈ سے گرانٹس
Posted On:
08 AUG 2024 1:21PM by PIB Delhi
اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (یو این ایف سی سی سی ) کے تحت 2010 میں فریقین کی 16ویں کانفرنس (سی او اپ-16) میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت پیدا کرنے کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لیے ایک گرین کلائمیٹ فنڈ (جی سی ایف) کوقائم کیا گیا۔ اس فنڈ کا مقصد کم اخراج اور آب و ہوا کی لچکدار ترقی میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ یو این ایف سی سی سی میں تمام ترقی پذیر ممالک جی سی ایف سے گرانٹس، قرضوں، ایکویٹی اور ضمانتوں کی شکل میں وسائل حاصل کرنے کے اہل ہیں۔جی سی ایف نے 2015 سے ترقی پذیر ممالک کے لیے منصوبوں کی منظوری دینا شروع کر دی ہے۔
حکومت ہند جی سی ایف کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور اب تک ہندوستان کے لیے گیارہ (11) پروجیکٹس/پروگراموں کو منظوری دی گئی ہے، جن میں پانی، صاف توانائی، ساحلی، معاش، نقل و حمل، درمیانے اور چھوٹے کاروبار اور موسمیاتی اسٹارٹ اپ کے شعبے شامل ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے اور اس کے مطابق ڈھالنے کے لیے 782.4 ملین امریکی ڈالر کی کل رقم مختص کی گئی ہے۔ منصوبوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
:
نمبر شمار
|
پروجیکٹ/پروگرام
|
منظوری کا سال
|
جی سی ایف فنڈنگ
(ملین امریکی ڈالر میں)
|
1
|
اڈیشہ کے پسماندہ قبائلی علاقوں میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور لچک کو بڑھانے کے لیے زمینی پانی کی بھرپائی اور سولر سے چھوٹے پیمانے پر سنچائی
|
2017
|
34.357
(گرانٹ)
|
2.
|
تجارتی، صنعتی اور ریزینشئل رہائش کے لیے شمسی چھت والے حصے کے لیے قرض کی امداد
|
2018
|
100
(رعایتی قرض)
|
3.
|
ہندوستان کی ساحلی برادریوں کی آب و ہوا کی لچک کو بڑھانا
|
2018
|
43.418
(گرانٹ)
|
4.
|
گرین گروتھ ایکویٹی فنڈ(جی جی ای ایف)
|
2021
|
137 (132.5 ایکویٹی، 4.5 گرانٹس)
|
5.
|
انڈیا ای موبلٹی فنانسنگ پروگرام
|
2022
|
200
(حصص)
|
6.
|
موسمیاتی سرمایہ کار 2
|
2022
|
145
(ملٹی کنٹری)
(گرانٹ)
|
7.
|
گرین گارنٹی کمپنی (جی جی سی)
|
2022
|
40.5
(ملٹی کنٹری)
(ایکوئٹی)
|
8.
|
موسمیاتی سرمایہ کار ایک
|
2022
|
100
(ملٹی۔کنٹری)
(گرانٹ)
|
9.
|
پروجیکٹ جی اے آئی اے (جی اے آئی اے)
|
2023
|
152.5
(ملٹی ۔کنٹری)
(ایکوئٹی)
|
10.
|
اوانہ سسٹین ایبلٹی فنڈ
|
2024
|
24.5
(ایکوئٹی)
|
11.
|
ہندوستانی ایم ایس ایم ایز میں تخفیف اور موافقت کے منصوبوں(ایم ایف اے پی ) کی مالی اعانت
|
2024
|
215.6 (200 رعایتی قرضے، 15.6 گرانٹس)
|
یہ جانکاری ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح۔ع ح۔م ص
U:9756
(Release ID: 2044747)
Visitor Counter : 25