ایٹمی توانائی کا محکمہ
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ كا نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ کی بین وزارتی میٹنگ میں جموں و کشمیر میں لیتھیم معدنی تلاش کو تیز کرنے پر زور
جموں و کشمیر کا لیتھیم صلاحیت: ڈاکٹر جتیندر سنگھ كھوج میں اور صنعتی تعاون میں تیزی چاہتے ہیں
ابتدائی صنعتی ربط کے ساتھ پی پی پی ماڈل کو اپنانے سے کان کنی کے شعبے میں اسٹارٹ اپ شروع ہوں گے جس سے روزگار كے مواقع پیدا ہوں گے اور اسے پائیدار بنایا جا سكے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
12 AUG 2024 8:25PM by PIB Delhi
آج یہاں نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ کی بین وزارتی میٹنگ میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر لیتیم کی تلاش کا مسئلہ اٹھایا اور اس میں تیزی لانے پر زور دیا۔
نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ کی چھٹی گورننگ باڈی میٹنگ میں جس کی صدارت جناب جی کشن ریڈی، کوئلہ اور کانوں کے وزیر نے كی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے كہا كہ ضلع ریاسی میں لیتیم منرل اسٹورز کی تلاش کو تیز کرنے کی پیروی کی جس سے کان کنی کی معیشت کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی مجموعی اقتصادی ترقی زبردست چھلانگ لگا سكتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی كہا کہ تلاش کے کام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اور مقررہ تاریخ کو پورا کرنے کے لیے تمام مطلوبہ مدد فراہم کی جانی چاہیے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کشتواڑ کے سیفائر پارک کا بھی حوالہ دیا جس میں تاخیر ہوئی تھی۔
مرکزی سکریٹری کان کنی وی ایل کانتا راؤ نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو یقین دلایا کہ لیتیم کی تلاش کے کام میں تیزی لائی جائے گی اور اگلے چند مہینوں میں اس کے نتائج نظر آئیں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹیم نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ کو گزشتہ مالی سال کے دوران تقریباً 300 کروڑ روپےکے اخراجات کی ریکارڈ کامیابی کے لیے مبارکباد پیش کی جس میں ملک میں تلاشی کی سرگرمیوں کو فنڈ فراہم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ "نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے ایکسپلوریشن کو متحرک کرنے میں سخت محنت کر رہا ہے۔"
سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر، جوہری توانائی کے محکمے، خلائی محکمہ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملکی پیداوار، اہم معدنیات کی ری سائیکلنگ اور اہم معدنی اثاثوں کے بیرون ملک حصول کے لیے "کریٹیکل منرل مشن" كے اس لانچ پر روشنی ڈالی۔
ایٹمی توانائی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ “نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ اس مشن میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ اہم معدنیات کی تلاش کو فروغ دے رہا ہے اور اس نے کان کنی کے میدان میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرکے ان معدنیات کی تلاش کے لیے اسکیمیں تیار کی ہیں۔ اس سے ایجنسیوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور انہیں محنت کرنے کی ترغیب ملے گی۔
جی ایس آئی اور اے ایم ڈی کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کان کنی کے وزیر جی کشن ریڈی کو یقین دلایا کہ ڈی اے ای کی طرف سے مطلوبہ تعاون فراہم کیا جائے گا اور ڈائریکٹر اے ایم ڈی کو بیس لائن سروے اور غیر جوہری معدنیات کی رپورٹیں فراہم کرنی چاہئیں جو اس کے ذریعہ تیار کی گئی ہیں۔
ابتدائی صنعت کے ساتھ پی پی پی ماڈل کو اپنانے سے کان کنی کے شعبے میں اسٹارٹ اپ شروع ہوں گے جو روزگار پیدا کریں گے اور اسے پائیدار بنائیں گے۔ جوہری توانائی کے وزیر نے کان کنی کے شعبے میں اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے اور کان کنی کے شعبے میں مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال پر جی کشن ریڈی کے نظریے کی بھی حمایت کی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہاں موجود تمام ریاستی حکومت کے وزراء پر زور دیا کہ وہ دستیاب مواقع اور نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ سے استفادہ کریں کیونکہ یہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور معدنیات کی تلاش کے منصوبوں کے لیے فنڈنگ دونوں کے لیے 100 فی صد تعاون فراہم کر رہا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہم سب کو سامنے آنا چاہئے اور معدنیات کی تلاش کے مزید پراجیکٹس جمع کرانا چاہئے تاکہ زیادہ تعداد میں معدنیات کے بلاکس نیلامی کے لئے دستیاب ہوں۔
کوئلہ اور کانوں کے وزیر جی کشن ریڈی نے میٹنگ کی صدارت کی جبکہ ستیش چندر دوبے، کوئلہ اور کانوں کے وزیر مملکت بلونت سنگھ راجپوت؛ وزیر صنعت، مائیکرو، اسمال اور میڈیم انڈسٹریز، کاٹیج، کھادی اور دیہی صنعت، گجرات؛ شیام بہاری جیسوال، وزیر صحت عامہ اور خاندانی بہبود اور طبی تعلیم، چھتیس گڑھ؛ آندھرا پردیش کے کانوں اور ارضیات کے وزیر کولو رویندرا، وزیر کانکنی اور معدنیات، آسام کے وزیر جوگین موہن اور کوئلہ پٹرولیم کی وزارت کے سینئر افسران موجود تھے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2044728)
Visitor Counter : 35