وزارات ثقافت

فورٹ سینٹ جارج میوزیم، چنئی میں قومی وقار

Posted On: 12 AUG 2024 6:57PM by PIB Delhi

۱.jpg

فورٹ سینٹ جارج میوزیم واقع چنئی میں 12 فٹ لمبا 8 فٹ چوڑا قومی وقار ان پہلے جھنڈوں میں سے ایک ہے جو 15 اگست 1947 کو لہرایا گیا تھا۔ یہ ہندوستان کا واحد محفوظ جھنڈا ہے جو نمائش میں ہے۔اسے 1947 میں لہرایا گیا تھا۔ جھنڈا اُس مكمل جدوجہد کا ثبوت ہے جس سے گزر كر ہندوستانیوں نے آزادی حاصل کی تھی۔ یہ خالص ریشم سے بنا ہے اور اس کی لمبائی 3.50 میٹر اور چوڑائی 2.40 میٹر ہے۔ یہ جھنڈا 15 اگست 1947 کو صبح 5.30 بجے فورٹ سینٹ جارج میں لہرایا گیا تھا۔ میوزیم میں ہندوستانی آزادی کی گیلری بھی ہندوستانی پرچم کے ارتقاء اور تحسین شدہ ترنگا کی پس پردہ کہانیوں کا مظہر ہے۔

۲.jpeg

۳.jpeg

۴.jpeg

۵.jpeg

فورٹ سینٹ جارج میوزیم

"چنئی" کا جدید شہر فورٹ سینٹ جارج کی برطانوی بستی سے وجود میں آیا اور اس کے نتیجے میں فورٹ سینٹ جارج کے آس پاس کے متعدد مقامی دیہاتوں اور یورپی بستیوں کو مدراس شہر میں ضم کر کے اس کی توسیع كی گئی۔

فورٹ سینٹ جارج میوزیم کو منظم کر كے 31 جنوری 1948 سے عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ قلعہ میں بکھرے ہوئے راج کے آثار کو رکھنے کے لیے  اس عمارت میں میوزیم قائم کرنے کا خیال 1946 میں پرانے مدراس گارڈز کے  کرنل ڈی ایم ریڈ نے پیش کیا تھا۔  میوزیم میں آنے والوں كا استقبال كرنے كی جگہ پر ایک ڈرائنگ میں فورٹ کے ارتقاء اور 1640 سے اس کی تعمیر کو دكھایا گیا ہے۔ اس میوزیم میں اب نوآبادیاتی دور کے تین ہزار پانچ سو سے زائد نمونے موجود ہیں۔ ان میں سے بہترین نو گیلریوں میں دکھائے گئے ہیں۔

۶.jpg

ش ح۔ع س۔ ک ا

U NO 9745



(Release ID: 2044676) Visitor Counter : 20