نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کی طاقت اور لگن وکست بھارت کے نظریے کوحقیقت بنانے میں مدد کرے گی: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ


مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے نوجوانوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقدہ  امپیکٹ ود یوتھ کنکلیو 2024  سے کلیدی خطاب کیا

Posted On: 12 AUG 2024 4:34PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں نیز محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج احمد آباد، گجرات میں ‘امپیکٹ ود یوتھ کنکلیو 2024’ سے  کلیدی خطاب کیا۔ یونائیٹڈ نیشنز انڈیا، یونیسیف، یونیسیف یووا  اور ایلیکسیر فاؤنڈیشن کے ذریعے مشترکہ طور پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس پروگرام نے سینکڑوں پرجوش نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے نہایت پرجوش تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BMQD.jpg

ایک ترقی یافتہ  بھارت (وکست بھارت) کے نظریہ کو پورا کرنے میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے  ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ ‘‘نوجوان صرف کل کے لیڈر نہیں ہیں بلکہ آج کے تبدیلی ساز ہیں۔ آپ کی طاقت، اختراع اور لگن 2047 تک عزت مآب وزیر اعظم کےوکست بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی کلید ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان  نوجوانوں کی  کثیر آبادی والا ایک   ملک ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کو ان کی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے اور وہ انہیں بااختیار بنانے اور انہیں بہترین مواقع فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی تبدیلی کی صلاحیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مائی بھارت  پلیٹ فارم پر اپنا اندراج کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ پلیٹ فارم ملک کے مستقبل کو بدلتے وقت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘آنے والے دنوں میں، میرا بھارت نوجوانوں کی تمام ضروریات کے لیے واحد مرکز کےایک حل کے طور پر کام کرے گا۔’’انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘چاہے یہ معلومات ہوں، کیریئر سے متعلق درخواستیں ہوں یا فارم جمع کروانا ہو، یہ پلیٹ فارم نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی قابل رسائی ہو گا’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LR3R.jpg

‘یووا سمواد’ کے عنوان سے ایک خصوصی مباحثے میں، ڈاکٹر مانڈویہ نے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت  کی۔ متعدد نوجوان شرکاء نے چیلنجوں پر قابو پانے اور اپنی برادریوں  میں مثبت تبدیلی لانے کی اپنی متاثر کن کہانیاں مشترک کیں، اس کے علاوہ انہوں نے معاشرے میں بامعنی شراکت کرنے کی اپنی صلاحیت اور عزم کو بھی اجاگر کیا۔

مرکزی وزیر نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار طورطریقوں میں نوجوانوں کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم کے #پلانٹ فار مدر  پہل میں سرگرم طور پر حصہ لینے کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XE7A.jpg

محترمہ سنتھیا میک کیفری، ہندوستان میں یونیسیف کی نمائندہ اور یونیسیف یووا بورڈ کی شریک چیئر، نے عالمی کارروائی میں نوجوانوں کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

نوجوانوں کے عالمی دن کے بارے میں

اقوام متحدہ کا نوجوانوں کا عالمی دن عالمی سطح پر ہر سال 12 اگست کو منایا جاتا ہے، جو دنیا کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس سال کا موضوع ‘کلِکس سے ترقی تک:  پائیدار ترقی کے لئے یوتھ ڈیجیٹل طریقے’ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کس طرح ڈیجیٹلائزیشن ہماری دنیا کو تبدیل کر رہی ہے اور پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے بے مثال مواقع فراہم کر رہی ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز جیسے موبائل آلات، خدمات اور مصنوعی ذہانت پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع ۔ن ا۔

U- 9735

                        



(Release ID: 2044597) Visitor Counter : 21