وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انڈین کوسٹ اکاؤنٹس سروس (آئی سی او اے ایس ) نے آئی سی او اے ایس @ ‘وکست بھارت’ کے تھیم کے ساتھ یوم تاسیس منایا


فائنانس سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن نے 'وکست بھارت 2047' کی طرف پیش قدمی میں آئی سی او اے ایس افسران کے اہم رول پر زور دیا

Posted On: 09 AUG 2024 9:01PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمہ کے چیف ایڈوائزر کوسٹ کے دفتر نے آج نئی دہلی میں انڈین کوسٹ اکاؤنٹس سروس (آئی سی او اے ایس) ڈے منایا۔ 'آئی سی او اے ایس @ وکست بھارت' کا اس سال کا تھیم 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے وژن میں تعاون کرنے میں آئی سی او اے ایس افسران کے اہم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔ ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن، فائنانس سکریٹری اور سکریٹری (اخراجات) اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BJWR.jpg

اپنے کلیدی خطاب کے دوران، ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن نے ہمارے ملک کے معاشی منظر نامے کی تشکیل میں آئی سی او اے ایس افسران کی لگن، مہارت اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی سی او اے ایس افسران کا کردار ’وکست  بھارت 2047‘ میں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

ڈاکٹر سومناتھن نے ‘انڈین کوسٹ اکاؤنٹس سروس: ایک جائزہ’ کے عنوان سے ایک ای -بک بھی جاری کی، جس میں آئی سی او اے ایس افسران کے اہم کاموں اور کامیابیوں کی تفصیل دی گئی ہے۔

تقریب کے دوران آئی سی او اے ایس کے سفر اور شراکت کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ سرکاری شعبوں میں لاگت (کوسٹ )کے آڈٹ کی اہمیت اور حکومت سے سبسڈی یا گرانٹ حاصل کرنے والے اداروں تک لاگت کے آڈٹ کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔

یوم تاسیس کے موقع پر لاگت کے حساب کتاب کے مختلف پہلوؤں پر غور و فکر کرنے کے لیے دو تکنیکی سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔

فنانشل سروسز ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی تکنیکی سیشن کے مہمان خصوصی تھے، جہاں سرکاری اور نجی شعبے کے بینکوں کی کارکردگی کے تجزیہ پر ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی، اس کے بعد " آئی سی او اے ایس:  انسائٹس میگزین" کے پہلے ایڈیشن کا اجراء ہوا۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر وویک جوشی نے اس بات پر زور دیا کہ لاگت پر قابو پانے اور لاگت میں کمی کی تکنیک جو آئی سی او اے ایس افسران نے اپنائی ہیں مالی خدمات کی فراہمی کی لاگت کو کم کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ایس کے سرین، ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ بلیری سائنسز (آئی ایل بی ایس)، تکنیکی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر ایس کے سارن نے اپنے خطاب میں طویل زندگی کے لیے صحت مند جگر کی اہمیت پر بات کی۔

دوسرے تکنیکی سیشن کے دوران، جناب رمیش کیلاسام (سی ای او ، انڈیا ٹیک آر گ) نے ’ڈیجیٹل کرنسی‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر میانک شرما، آئی ڈی اے ایس، ایڈیشنل سی جی ڈی اے نے 'کاسٹ اکاؤنٹنٹس کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو مضبوط بنانے' پر ایک تقریر کی۔

آخری سیشن میں جناب بی بی گوئل، سابق ہیڈ آف سروس کا ایک مکالمہ پیش کیا گیا، جس کے بعد آئی سی او اے ایس کے نوجوان افسران نے پیشکشیں دیں۔

قبل ازیں جناب پون کمار، چیف ایڈوائزر (کوسٹ ) نے مہمان خصوصی اور دیگر معززین کا خیر مقدم کیا۔ تقریب میں مختلف وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

آئی سی او اے ایس ڈے 2024 کے جشن نے ترقی یافتہ اور خوشحال ہندوستان کے حصول میں آئی سی او اے ایس افسران کی لگن اور عمدگی کو ظاہر کیا۔ اس تقریب نے صلاحیت کی تعمیر، علم کے تبادلے، اور وکست بھارت 2047 کے وژن کو حاصل کرنے میں آئی سی او اے ایس افسران کی اہم شراکت کو تسلیم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

*****

U.No:9721            

         ش ح۔م م ۔رم


(Release ID: 2044379) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Punjabi