الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میئتی  کے تحقیق وترقی کے ادارے سمیر نے شکر کے مواد کی پیمائش کے لیے ٹیکنالوجی کو دو نجی اداروں کو منتقل کیا


مائیکرو ویو پر مبنی برکس پیمائش کی ٹیکنالوجی  کی بدولت گنے کے کاشتکاروں کوزیادہ درست اور مؤثر طریقے سے  گنے کا شیرہ  تیار کرنے میں مدد ملے گی: سیکرٹری، میئتی

Posted On: 10 AUG 2024 5:48PM by PIB Delhi

سوسائٹی فار اپلائیڈ مائیکرو ویو الیکٹرانکس انجینئرنگ اینڈ ریسرچ (سمیر)،حکومت ہند کامیئتی کا تحقیق وترقی کا ایک ادارہ ہے ۔اس نے توشنی وال  ہائیوک پرائیویٹ لمیٹڈ اور سرآٹومیشن انڈسٹریزکے ساتھ مائیکرو ویو پر مبنی انسیٹواپنی مقررہ جگہ پربرکس پیمائش کے نظام کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی (ٹی اوٹی )کے ایک  معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ  بڑی تعداد میں اس نظام کی مینوفیکچرنگ کی جاسکے ۔ ٹیکنالوجی کی منتقلی آج ممبئی میں میئتی کے سیکریٹری، جناب  ایس کرشنن کی موجودگی میں طے پائی۔

شکر کے مواد کی پیمائش (اسکور) سسٹم کی یہ جدید ترین ٹیکنالوجی  صنعت کے دونجی ساجھیداروں  کو منتقل کی گئی ہے تاکہ اس نظام کو بڑی تعداد میں تیار کیا جا سکے۔ اختراعی مائیکرو ویو پر مبنی برکس پیمائش کا نظام، جسے سمیر نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔یہ نظام شکر کی پیداوار کے دوران شوگر ملوں میں انسیٹو شوگر کنسنٹریشن (برکس) کی پیمائش کے لیے ایک تیز تر، غیر تباہ کن، اور درست طریقہ پیش کرتا ہے۔ یہ جدیدترین  ٹیکنالوجی دستی نمونے لینے کی ضرورت کو ختم کرتی ہے اور پیداوار کے وقت کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Mit1CR4X.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Mit26377.JPG

 

یہ پہل وزیر اعظم کے جے جوان (فوجی)، جئے کسان (کسان)، جئے وگیان (سائنس)، جئے انوسندھان (تحقیق)-‘‘جے جوان ، جے کسان ، جے وگیان ، جے انوسندھان ’’ کے وزیر اعظم کے وژن کا ایک حصہ ہے – تاکہ دیسی ٹیکنالوجیز تیارکی  جاسکے۔اس کا مقصد ہندوستان میں گنے کے کاشتکاروں (گنا کسان) اور اس سے وابستہ چینی پیداواری صنعت کو مدد فراہم کرنا۔

اس موقع پراظہارخیال  کرتے ہوئے  میئتی کے سیکرٹری نے کہا کہ سمیر کی طرف سے بنائی گئی مائیکرو ویو پر مبنی برکس پیمائش کی ٹیکنالوجی گنے کے کاشتکاروں کو زیادہ درست اور مؤثر طریقے سے گنے کا شیرہ تیار کرنے میں مدد دیتی ہے۔ انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ میئتی کی ترجیح اپنےآئی پی کے ساتھ اور زراعت سمیت آئی سی ٹی  کے تمام شعبوں میں مقامی ٹیکنالوجیز کو تیار کرنا ہے۔ وزارت کے تحقیق وترقی کی پہل قدمیوں کے ذریعے، سمیر کے ذریعہ تیار کردہ ٹیکنالوجیز/مصنوعات،رہن سہن میں آسانی، حفاظت، توانائی کی بچت، کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے وغیرہ  میں مددفراہم کریں گی۔ انہوں نے سمیر کے سائنسدانوں کو شکرکی صنعت کے لیے  کم لاگت والے مائیکرو ویو پر مبنی کمپیکٹ  برکس میٹر بنانے کی کوششوں پر مبارکباد دی۔ یہ طریقہ  کار ہندوستانی مخصوص منظرناموں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن اور تیار کیے گئے ہیں۔ سکریٹری نے زور دیا کہ سمیر جیسے آر اینڈ ڈی انسٹی ٹیوٹ یعنی تحقیق وترقی کے ادارے  روایتی صنعتوں میں ریٹروفٹنگ یعنی تیاری کے بعد تبدیلی کرنے سے متعلق  ٹیکنالوجی کے استعمال کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Mit3BYF9.JPG

سمیر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر پی ہنومنت راؤ نے کہا کہ یہ ہندوستان کے زرعی اور صنعتی فوڈ پروسیسنگ  یعنی خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے کے لیے مائیکرو ویو کے استعمال میں سمیر کی کوششوں کے سفر میں ایک سنگ میل کی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمیر جدید ریڈیو فریکوئنسی (آرایف) اور مائیکرو ویو تحقیقی پروگراموں میں تحقیق وترقی کی کوششیں کررہاہے جسے میئتی، حکومت ہند کی طرف سے فنڈ فراہم  کیا گیا ہے۔‘‘میک ان انڈیا’’ پہل کے تحت تیار کردہ ٹیکنالوجی گنے کے کاشتکاروں کو برکس پر بہتر پیداواری کارکردگی اور اعلی درستگی کے ساتھ مدد کرے گی۔ ‘‘مائیکرو ویو بیسڈ برکس میژرمنٹ سسٹم’’ کی ٹیکنالوجی کی منتقلی اس منصوبے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ  تقریب سمیر ریسرچ ٹیم کی جانب سے اختراعی طریقہ کار  اور اثرات کے لیے صنعت کے ساجھیداروں اورمتعلقہ فریقوں  کو جدید ٹیکنالوجی کی کامیاب منتقلی کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی شکر کی صنعت میں انقلابی تبدیلی  لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

برکس ٹکنالوجی کی جانچ اور تجربات پونے میں شری سنت توکارام شوگر فیکٹری میں کیے گئے تھے اور پونے کے وسنت دادا شوگر انسٹی ٹیوٹ سے بھی اس کی توثیق کی گئی تھی۔

اس موقع پر موجود معززین میں انا یونیورسٹی، چنئی کے پروفیسر آر پرکاش شامل تھے، جو اس ٹیکنالوجی کے لیے پروجیکٹ ریویو اور اسٹیئرنگ گروپ کے سربراہ تھے۔ ان کے علاوہ اس تقریب میں وی ایس آئی کے شوگر ٹیکنالوجی ڈویژن کے تکنیکی مشیر اور سربراہ ڈاکٹر آر وی دانیمیئتی کی  گروپ کوآرڈینیٹرتحقیق وترقی ، محترمہ سنیتا ورما، میئتی ،  دو نجی مینوفیکچرنگ فرموں کے نمائندے اور سمیر کے سینئر سائنسدان بھی موجود تھے۔

مائیکرو ویو پر مبنی برکس پیمائش کے نظام کے بارے میں:

مشینی کارروائیوں سے متعلق ان لائن شکر کے ارتکاز کی پیمائش کی ٹیکنالوجی خوردونوش اور مشروبات کی دیگر صنعتوں میں بہت زیادہ صلاحیت رکھتی ہے خواہ  وہ ڈیری یادودھ کی صنعتوں یامشروبات ، پھلوں کے جوس، اورمٹھائیوں وغیرہ کی صنعت ہو ۔ صحت سے متعلق شعور رکھنے والے معاشرے کے اس دور میں، شکر کے مواد کی قابل اعتماد پیمائش بہت اہمیت کی حامل  ہے کیونکہ یہ معلومات صارفین کے لیے پیکیج پر لازمی طور پر درج کی جانی چاہیے۔ یہ ترقی یافتہ ٹیکنالوجی اس ضرورت کے لیے مثالی حل فراہم کرتی ہے۔

سمیر کے بارے میں:

دی سوسائیٹی فارایپلائیڈ مائیکروویوالیکٹرانکس انجینئرنگ اینڈ ریسرچ (سمیر)حکومت ہند الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت  (میئتی ) کے انتظامی کنٹرول کے تحت  تحقیق وترقی کا ایک ممتاز ادارہ ہے۔ سمیر مائکروویو الیکٹرانکس، برقی مقناطیسی ٹیکنالوجی اور متعلقہ شعبوں کی تحقیق، ترقی اور اسے تجارت پرمبنی بنانے میں مہارت رکھتا ہے۔

**********

(ش ح ۔ع م۔ع آ)

U-9715


(Release ID: 2044376) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Marathi , Hindi