کامرس اور صنعت کی وزارتہ
گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس نے اپنا 8واں یوم تاسیس منایا
سہائک پروگرام ،جی ای ایم پلیٹ فارم پر فروخت کنندگان اور خریداروں کی مدد کر رہا ہے : جی ای ایم کے سی ای او،پی کے سنگھ
جی ای ایم پہلی پبلک پروکیورمنٹ ایجنسی ہے جو صارفین کو بہترین احساس کرانے کے لیے جنریٹیو اے آئی پر مبنی چیٹ باکس استعمال کرتی ہے
Posted On:
09 AUG 2024 8:18PM by PIB Delhi
گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) نے آج یہاں اپنا 08 واں یوم تاسیس منایا۔
مالی سال 2024-25 میں خریداری 08 اگست 2024 تک 1,92,433 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 136 فیصدزیادہ ہے اور مالی سال 2024-25 میں نئے ریکارڈ قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔
جی ای ایم پر خدمات کی خریداری میں تیزی آئی ہے اور اس کے آغاز سے لے کر اب تک گروس ویلیو مرکنڈائز (جی ایم وی) 3.91 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ مالی سال 2024-25 میں، جی ای ایم پر سروس پروکیورمنٹ پہلے ہی 80,493 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ پلیٹ فارم نے ، تقریباً 62.86 لاکھ آرڈرز کی تکمیل کے ساتھ گزشتہ 3 مالی سالوں میں 100فیصد سال بہ سال نمو درج کی ہےجس کی قدر مالی سال 2023-24 میں جی ای ایم جی ایم وی میں 4.03 لاکھ کروڑروپے ہے۔ آج، 1.5 لاکھ سے زیادہ سرکاری خریدار بات چیت کر رہے ہیں اورتقریباََ 23 لاکھ فروخت کنندگان اور سروس فراہم کرنے والوں سے اشیاء وخدمات کی خریداری کررہے ہیں ۔ان میں 11,523 پروڈکٹ اور 327 سروس کیٹیگریز شامل ہیں۔
جناب پی کے سنگھ، سی ای او- جی ای ایم نے تقریب کی صدارت کی اور ان کے ساتھ سینئر افسران، ملازمین اور عملہ بھی موجود تھا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب پی کے سنگھ نے جی ای ایم سہائک پروگرام کے رول آؤٹ کا ذکر کیا، جو کہ جی ای ایم پلیٹ فارم پر فروخت کنندگان اور خریداروں کے لیے 6-7 ہزار تربیت یافتہ، تصدیق شدہ/ تسلیم شدہ ٹرینرز کا پین انڈیا پول بنانے کی پہل ہے۔
پورٹل نے اپنے #ووکل فارلوکل جی ای ایم آؤٹ لیٹ اسٹورز اور مارکیٹ سے متعلق اقدامات جن میں"مارکیٹس تک رسائی"، "مالیات تک رسائی"، اور "قدر میں اضافے تک رسائی"شامل ہیں، کے ذریعے خواتین، قبائلی اور ایس سی /ایس ٹی ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس، کاریگروں اور بنکروں، او ڈی او پی/جی آئی کاریگروں، سیلف ہیلپ گروپوں ، کسان پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او) اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی سماجی شمولیت کو آگے بڑھایا ہے۔ فی الحال، 9,56,465 اُدیم سے تصدیق شدہ ایم ایس ایز پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں جنہوں نے 3,87,407 کروڑ روپےکے آرڈرز کو پورا کیا ہے جو کہ مجموعی جی ایم ای کاتقریباََ 39.24 فیصدہے۔ مزیدبرآں، 1,63,996 خواتین ایم ایس ایز نے 37,430 کروڑروپے اور تقریباً 50,000 ایس سی/ایس ٹی ایم ایس ایز نے 7,828 کروڑ روپے کے آرڈرز کو پورا کیا ہے۔ 25,816 سے زیادہ اسٹارٹ اپس نے جی ای ایم کے ذریعے 27,598 کروڑ روپےسے زیادہ کے آرڈر حاصل کیے ہیں۔
مصنوعی ذہانت (اے آئی ) حکومتی خریداروں کے لیے مصنوعات کے بہتر موازنہ اور قیمت کی دریافت کو یقینی بنا رہا ہے۔ سرکاری خریدار کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی حقیقی وقت میں شناخت کے لیے اور خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ممکنہ ملی بھگت کو روکنے کی خاطر بہتر مرئیت کے لیے دیگر خصوصیات کے علاوہ مارکیٹ انٹیلی جنس، مصنوعات کی مماثلت، قیمت کے فرق کا تجزیہ، بے ضابطگی کا پتہ لگانے کے قابل ہیں۔ جی ای ایم پہلی پبلک پروکیورمنٹ ایجنسی ہے جو صارفین کو بہتر احساس کرانے کے لیے جنریٹیو اے آئی پر مبنی چیٹ باکس استعمال کرتی ہے۔
9 اگست 2016 کو اپنے آغاز کے بعد سے، جی ای ایم نے مختلف مرکزی/ریاستی ، وزارتوں/محکموں، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز (پی ایس یو)، خود مختار اداروں، پنچایتوں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ذریعے عام استعمال کی اشیاء اور خدمات کی خریداری میں سہولت فراہم کی ہے۔ جی ای ایم کی ابتداء وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژنری نقطہ نظر سے ہوئی ہے جس میں کیش لیس، کنٹیکٹ لیس اور پیپر لیس متحدہ قومی خریداری پورٹل کی شروعات کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔
جی ای ایم کے بارے میں:
گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس یعنی جی ای ایم، ایک سیکشن 8 کمپنی سیٹ اپ ہے جو وزارت تجارت اور صنعت کے محکمہ تجارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے، جو مرکزی وزارتوں، ریاستی محکموں، پی ایس ایز اور خود مختار اداروں کے ذریعے سامان اور خدمات کی خریداری کے لیےبنایا گیا ہے۔
*****
U.No:9716
ش ح۔م م ۔رم
(Release ID: 2044368)
Visitor Counter : 31