خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
ملک بھر میں خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعاون ضروری ہے: خواتین اور بچوں کی بہبود كی وزیر محترمہ اناپورنا دیوی
ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہماری کوششوں کے فوائد زیریں سطح تک پہنچیں، جس کے لیے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے: محترمہ اناپورنا دیوی
مرکزی وزیر نے ریاستوں میں خواتین اور بچوں کی بہبود اور سماجی فلاح کے وزراء اور مركزی خطوں كے منتظمین/ لفٹننٹ گورنروں کے ساتھ اپنی پہلی قومی سطح کی میٹنگ کی صدارت کی
اکیس ریاستی وزراء نے میٹنگ میں شرکت کی جس میں خواتین اور بچوں کی بہبود كی وزارت کے تحت جاری پروگراموں کی پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی
Posted On:
11 AUG 2024 3:47PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اناپورنا دیوی نے 10 اگست 2024 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستوں میں خواتین اور بچوں کی بہبود اورسماجی فلاح کے وزراء اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے منتظمین اور لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ اپنی پہلی قومی سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔

اٹھائیس میں سے 21 ریاستی وزراء نے میٹنگ میں حصہ لیا جس نے خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کے تحت جاری پروگراموں کی پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گءی۔

ملاقات کے دوران محترمہ اناپورنا دیوی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس بات كو یقینی بنایا جا سکے کہ ان اقدامات کے فوائد زیریں سطح تک پہنچ رہی ہیں۔ انہوں نے مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن دوءم، مشن وتسلیہ اور مشن شکتی کے تحت وزارت کے اہم پروگراموں کو خاص طور پر نمایاں کیا۔
محترمہ اناپورنا دیوی نے کہا كہ "ہمارا مقصد اس بات كو یقینی بنانا ہے کہ ہماری کوششوں کے فوائد زیریں سطح تک پہنچیں۔ اس کے لیے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ یہ نہ صرف ریاستوں کی ترقی کا باعث بنے گا بلکہ ہمارے ملک کی مجموعی ترقی میں بھی اپنا كردار ادا كرے گا جو کہ وزیر اعظم کے ’وکست بھارت‘ کے ویژن کے مطابق ہے۔
محترمہ اناپورنا دیوی نے تمام ریاستی وزراء ، منتظمین اور لیفٹیننٹ گورنروں پر زور دیا کہ وہ ان مشنوں کے نفاذ کا داءرہ وسیع كرنے کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ سرگرم طور پر تعاون کریں۔ انہوں نے زور دے كر كہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور ملک بھر میں خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اس طرح کا تعاون ضروری ہے۔
ریاستوں کے وزراء نے اپنی اپنی ریاستوں میں خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے اور ان کی بہبود کی مخصوص عملی کوششوں پر روشنی ڈالی اور مرکزی وزیر کی سطح پر مصروفیات کی تعریف کرتے ہوئے رائے دی کہ اس سے ریاستوں میں تینوں مشنوں کے نفاذ کو تیز رفتار ملے گی اور ان کی جاری کوششوں کی تعریف کی گئی۔مرکزی وزیر نے انہیں اپنی سطح پر متواتر مصروفیات جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
وزارت ایک ایسا جامع ماحول کو فروغ دینے اور ایسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کے لیے پرعزم ہے جو ملک میں خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود میں معاون ہوں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2044299)