سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 'نیشنل جیو اسپیشل ڈیٹا ریپوزٹری' اور پی پی پی ماڈل کی تجویز پیش کی


سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حکومت ہند کی تمام سائنس کی وزارتوں اور محکموں کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 10 AUG 2024 6:45PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں پرتھوی بھون میں حکومت ہند کی تمام سائنس کی وزارتوں اور محکموں کی مشترکہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے نیشنل جیو اسپیشل ڈیٹا ریپوزٹری اور پی پی پی ماڈل کی تجویز پیش کی۔

 

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے محکمہ خلا، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کی وزارت کو ہدایت دی کہ وہ صنعت اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے استعمال کے لیے ایک متحد جیو اسپیشل انٹرفیس بنائیں تاکہ کسانوں ،دیہی کاریگر اور دیگر کی فلاح و بہبود کے لیے اختراعی اور دیسی مصنوعات تیار کی جاسکیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SM01DTW4.jpg

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارتھ سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر ، جوہری توانائی کے محکمے، خلا، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے محکمے کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جیو-آئی سی ٹی انفراسٹرکچر کا کنکشن ہموار ہونے پر زور دیا۔ انہوں نے پی پی پی موڈ میں غیر سرکاری شعبوں کے ساتھ مل کر علم اور وسائل کو جمع کرنے پر مبنی پائیدار ماحولیاتی نظام کا طریقہ  بھی شیئر کیا۔

 

وزیر نے صنعت کے ابتدائی ربط کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور عام لوگوں کے لیے فوائد کی ضرب کی اہمیت کو اجاگر کیا جب اس طرح کے اقدامات پیمانے اور حجم حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ وزارت کے ماتحت تمام محکمے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے تال میل سے کام کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SM02ODI1.jpg

 

 

میٹنگ کی ایک خاص بات بھارت منڈپم میں 23 اگست کو ہونے والے ایک ماہ تک چلنے والے قومی خلائی دن کی تقریب اور مرکزی تقریب کا جائزہ لینا تھا۔ انہوں نے آنے والے دنوں میں ہونے والے دیگر اہم واقعات کا بھی جائزہ لیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مجوزہ "وگیان شکتی" پورٹل پر ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور سائنسی پورٹلز کے بارے میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کچھ بصیرت انگیز تبصرہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SM03ROD0.jpg

 

میٹنگ کے اختتام کی طرف، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزیر اعظم کے ہندوستان @2047 کے وژن کو یاد کیا اور اس وژن کو حاصل کرنے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر اے کے سود، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر؛ پروفیسر ابھے کرندیکر، سکریٹری، ڈی ایس ٹی؛ ڈاکٹر راجیش گوکھلے، سیکرٹری، بائیو ٹیکنالوجی؛ جناب  روی چندرن، سکریٹری ارتھ سائنسز، ڈاکٹر این کلیسیلوی، ڈی جی، سی ایس آئی آر میٹنگ میں موجود تھے۔

ڈاکٹر ایس سوما ناتھ، چیئرمین اسرو آن لائن وسیلے سے میٹنگ میں شامل ہوئے۔

************

ش ح۔ا م  ۔ م ر۔

 (U: 9693)



(Release ID: 2044142) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil