پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس دونوں ایوانوں کی کارروائیوں کو ملتوی کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا


یہ 18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے بعد پہلا بجٹ اجلاس تھا

لوک سبھا میں مرکزی بجٹ کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کا بجٹ بھی پیش کیا گیا

Posted On: 09 AUG 2024 7:33PM by PIB Delhi

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس 2024 جس کا آغاز 22 جولائی 2024 کو پیر کے روز ہواتھا، اسے آج یعنی 9 اگست 2024 کو جمعہ کے روز   ملتوی کرکے ختم کر دیا ہے۔ 18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے بعد، یہ پہلا بجٹ تھا اور 23 جولائی 2024 کو منگل کے روز لوک سبھا میں مرکزی بجٹ کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کا بھی بجٹ پیش کیا گیا۔

بجٹ پیش کرنے کے بعد دونوں ایوانوں میں مرکزی بجٹ پر عمومی بحث ہوئی۔ اس سلسلے میں لوک سبھا میں مقررہ 20 گھنٹے کے مقابلے میں 27 گھنٹے 19 منٹ اور راجیہ سبھا میں 20 گھنٹے کے مقابلے میں 22 گھنٹے 40 منٹ تک کارروائی چلی ۔ جموں و کشمیر بجٹ 2024 پر عمومی تبادلہ خیال اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے لیے امداد کے مطالبے 2024-25 پر تبادلہ خیال  کے ساتھ ساتھ منسلک مختص بل کے موضوع پر بھی لوک سبھا میں بحث ہوئی اور بل منظور کیا گیا ۔ ساتھ ہی لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2024-25 کے موضوع پر عموی تبادلہ خیال کیا گیا۔

لوک سبھا میں، ریلوے، تعلیم، صحت اور خاندانی بہبود اور ماہی پروری، مویشی پالن اور دودھ کی صنعت سے متعلق گرانٹس کے مطالبات پر انفرادی طور پر بحث کی گئی اور اسے اپنایا گیا۔ اس کے بعد وزارتوں/محکموں کے گرانٹس کے باقی مطالبات پیرکے روز ، 5 اگست، 2024 کو ایوان کی ووٹنگ کے لیے پیش کیے گئے۔ متعلقہ اختصاصی بل بھی 05.08.2024 کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا، اس پر غور کیا گیا اور اسے منظور کر لیا گیا۔ مالیاتی (نمبر 2) بل، 2024 پر غور کیا گیا اور 6 اور 7 اگست، 2024 کو لوک سبھا میں منظور کیا گیا۔

راجیہ سبھا میں ہاؤسنگ اور شہری امور، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور نئی اور قابل احیاء توانائی کی وزارتوں کے کام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجیہ سبھا نے سال 2024-25 کے لیے گرانٹس کے مطالبات اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور مالیاتی (نمبر 2) بل، 2024 کے سلسلے میں سال 2024-25 کے لیے گرانٹس کے مطالبات سے متعلق تخصیصی بلوں کو 08.08.2024 کو واپس کر دیا۔

لوک سبھا نے 09.08.2024 کو ہوائی جہاز کے ڈیزائن، تیاری، دیکھ بھال، قبضے، استعمال، آپریشن، فروخت، برآمدات اور درآمدات کے ضابطے اور کنٹرول کے لیے اور اس سے منسلک یا اس سے متعلقہ معاملات کے لیے بھارتیہ ویویان ودھییک، 2024 کو منظور کیا۔

لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بالترتیب "آنے والے اولمپک کھیلوں کے لئے ہندوستان کی تیاری" اور "دہلی کے ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں حکام کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے طلباء کی موت کے المناک واقعے" پر مختصر دورانیے کے مباحثے ہوئے۔

ملک کے مختلف حصوں میں زمین کھسکنے اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان اور ریاست کیرالہ کے وایناڈ ضلع میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں توجہ دلانے کی تحریک بھی بالترتیب لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں اٹھائی گئی۔

وقف (ترمیمی) بل 2024 کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو 09.08.2024 کو جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

لوک سبھا/راجیہ میں پیش کیے گئے بلوں کی فہرست، لوک سبھا کے پاس کردہ بل، راجیہ سبھا کے پاس کردہ بل، دونوں ایوانوں سے منظور شدہ بلوں کی فہرست ضمیمہ میں منسلک ہے۔

بجٹ اجلاس 2024 کے دوران لوک سبھا کی پروڈکٹیویٹی تقریباً 136 فیصد اور راجیہ سبھا کی پروڈکٹیویٹی تقریباً 118 فیصد کے بقدر رہی۔

ضمیمہ

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9670


(Release ID: 2043901) Visitor Counter : 56


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi