وزارت آیوش

لداخ میں ریسرچ سینٹر

Posted On: 09 AUG 2024 5:35PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کے تحت نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ لداخ کے مرکز زیر انتظام خطے سمیت پورے ملک میں دواؤں کے پودوں کے تحفظ، ترقی اور پائیدار انتظام سے متعلق ایک مرکزی سیکٹر اسکیم نافذ کر رہا ہے جس کے تحت مختلف اقسام کو تیار کرنے، جڑی بوٹیوں کے باغات اور تحفظ کے لیے، جنگلاتی علاقوں میں دواؤں کے پودوں کے وسائل میں اضافہ کے سلسلے میں پروجیکٹ پر مبنی مدد فراہم کرنے کا انتظام ہے۔

سنٹرل انسٹی ٹیوٹ فار بدھسٹ اسٹڈیز (سی آئی بی ایس) چوگلمسر، لیہہ، لداخ کے کیمپس میں ”ہربل گارڈن کا قیام“ کے عنوان سے ایک پروجیکٹ کی تجویز کو بھی مالی سال 2023-24 کے دوران 1.35 لاکھ روپے کی لاگت کے ساتھ منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، لداخ کے ٹھنڈے صحراؤں میں ترجیحی ادویاتی پودوں کے تحفظ کی حیثیت، جراثیم سے متعلق معلومات جمع کرنے اور وسائل میں اضافے سے متعلق پروجیکٹ قائم کیا گیا ہے، جس کی منظور شدہ رقم 156.84 لاکھ روپے ہے جو کہ انتظامی کنٹرول کے تحت نیشنل میڈیسنل پلانٹ بورڈ (این ایم پی بی) کے تعاون سے دی گئی ہے۔

ٹرانس ہمالیہ کے کچھ خطرے سے دوچار اور تجارتی طور پر قابل عمل دواؤں کے پودوں کی کاشت کے مطالعے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سووا-رگپا (این آئی ایس آر)، لیہہ، لداخ میں معیاری جراثیم کی پیداوار سے متعلق ایک جاری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کو بھی 39.686 لاکھ روپے کی منظور شدہ رقم کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے۔

آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

********

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 9645



(Release ID: 2043886) Visitor Counter : 5


Read this release in: English , Hindi , Tamil