کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

پردھان منتری بھارتیہ جن او شدھی پریوجنا کے تحت جن اوشدھی کیندروں کے ذریعہ صرف معیاری ادویات فراہم کی جاتی ہیں


پچھلے 10 سالوں میں، جن اوشدھی کیندروں کے ذریعہ دوائیوں کی فروخت سے صارفین کو تقریباً 30,000 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے

Posted On: 09 AUG 2024 5:47PM by PIB Delhi

پی ایم بی جے پی کے تحت فراہم کی جانے والی ادویات عالمی ادارہ صحت - گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹس (ڈبلیو ایچ او-جی ایم پی) کے مصدقہ سپلائر سے حاصل کی جاتی ہیں، تاکہ مصنوعات کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ ادویات کی ہر کھیپ، گوداموں میں اس کی وصولی کے بعد، 'نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز' (این اے بی ایل) سے منظور شدہ لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کی جاتی ہے۔ کوالٹی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ہی دوائیں جن اوشدھی کیندروں (جے اے کے) کو بھیجی جاتی ہیں۔ معیار کے پیرامیٹرز پر پورا نہ اترنے والا کوئی بھی بیچ سپلائر کو واپس کر دیا جاتا ہے۔ جے اے کےکے ذریعہ صرف معیاری ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔

فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا  (پی ایم بی آئی )، پردھان منتری بھارتیہ جن  او شدھی پریوجنا کی عمل آوری کرنے والی ایجنسی پی ایم بی جے پی کی خصوصیات اور جن اوشدھی جنرک ادویات کے فوائد کے بارے میں مختلف قسم کے اشتہارات جیسے پرنٹ میڈیا، ریڈیو اشتہارات، ٹی وی اشتہارات ، سنیما کے اشتہارات اور آؤٹ ڈور پبلسٹی جیسے ہورڈنگز، بس کیو شیلٹر برانڈنگ، بس برانڈنگ، آٹو ریپنگ وغیرہ کے ذریعہ بیداری پیدا کی جا رہی ہے۔  اس کے علاوہ، پی ایم بی آئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب وغیرہ  کے ذریعہ باقاعدگی سے عوام کو جن اوشدھی جنرک ادویات کے فوائد کے بارے میں بھی آگاہ کر رہا ہے۔

مزید برآں، پی ایم بی آئی ہر سال 7 مارچ کو جن اوشدھی دیوس کا اہتمام کرکے ملک کے شہریوں کو جن اوشدھی جنرک ادویات کے فوائد کے بارے میں بھی آگاہ کر رہا ہے۔ پی ایم بی جے پی اسکیم کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرنے کے لیے مختلف تقریبات  کا انعقاد جیسے آزادی کا امرت مہوتسو، قومی اتحاد کا ہفتہ وغیرہ کے دوران ورکشاپ اور سیمینار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

جن اوشدھی کیندروں کے ذریعہ فروخت ہونے والی ادویات اور دیگر اشیاء کی فروخت2014 میں 7.29 کروڑ روپے سے بڑھ کر جولائی 2024 تک   1470 کروڑ  روپے تک ہو گئی ہے۔جے اے کے کی تعداد 2014 میں 80 سے بڑھ کر 31 جولائی  2024 تک 13113 ہو گئی ہے، جو اس سکیم کی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں کے دوران، جے اے کے کے ذریعہ 5,600 کروڑ روپے  کی ادویات کی فروخ ہوئی ہے ، جس سے صارفین کو تقریبا  30,000 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔

31 جولائی  2024 تک ، خواہش مند اضلاع میں 912 جن اوشدھی کیندر کھولے گئے ہیں، جو پسماندہ اور ایس سی/ایس ٹی اکثریت والے علاقوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

یہ معلومات کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

9659



(Release ID: 2043879) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Bengali