زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مٹی کی صحت کو بہتر بنانے کا پروگرام

Posted On: 09 AUG 2024 5:59PM by PIB Delhi

 مٹی کی صحت اور زرخیزی اسکیم 2015 سے حکومت کے ذریعہ نافذ کی جارہی ہے ، جس میں مٹی کی صحت کو بہتر بنانے اور اس کے نتیجے میں پیداوار میں اضافہ کرنے کے لیے کسانوں کو سوائل ہیلتھ کارڈ (ایس ایچ سی) جاری کیے جاتے ہیں۔ ایس ایچ سی نامیاتی کھادوں اور حیاتیاتی کھادوں کے ساتھ مل کر ثانوی اور خوردغذائی اجزاء سمیت کھاد کے منصفانہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ایس ایچ سی مٹی کی غذائیت کی صورت حال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں اور مٹی کی صحت اور زرخیزی کو بہتر بنانے کے لیے غذائی اجزاء کی مناسب خوراک کی سفارش کرتے ہیں۔

کسانوں کو اب تک 24.17 کروڑ سوائل ہیلتھ کارڈ جاری کیے گئے ہیں جو کسانوں کی زمین کی مٹی کی صحت کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہیں۔ سوائل ہیلتھ کارڈ تیار ہونے کے بعد، کسانوں کو زرعی ٹکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی (اے ٹی ایم اے)، کرشی وگیان کیندر (کے وی کے)، کرشی سکھی وغیرہ کے وسیلے سے ایڈوائزری / رہ نما خطوط فراہم کیے جاتے ہیں۔

مٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سوائل ہیلتھ کارڈ کی سفارش کے مطابق کھادوں کے مناسب استعمال کے بارے میں کسانوں کو تعلیم دینے کے لیے اب تک ملک بھر میں 6.8 لاکھ ڈیمو ، 93781 کسان تربیتی پروگرام اور 7425 کسان میلے منعقد کیے گئے ہیں۔

یہ جانکاری زراعت و کسانوں کی  بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9665



(Release ID: 2043877) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Tamil