دیہی ترقیات کی وزارت

دین دیال انتیودیا یوجنا – قومی دیہی ذریعہ معاش مشن کے تحت حصولیابیاں

Posted On: 09 AUG 2024 5:50PM by PIB Delhi

 وزارت دیہی غریب خواتین کو خود مددگار گروپ (ایس ایچ جی) میں منظم کرنے اور وقت کے ساتھ آمدنی میں قابل ذکر اضافہ حاصل کرنے تک ان کی مسلسل پرورش اور مدد کرنے کے مقصد سے (دہلی اور چنڈی گڑھ کو چھوڑ کر) ملک بھر میں دین دیال انتیودیا یوجنا – قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم) کو نافذ کر رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت کی جانے والی کوششوں کا مقصد ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور انھیں انتہائی غربت سے باہر نکلنے میں مدد دینا ہے۔ 30 جون 2024 تک اس مشن  کو 28 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 742 اضلاع میں 7135 بلاکس میں نافذکیا گیاہے، جس میں 10.05 کروڑ خواتین کو 90.86 لاکھ سے زیادہ ایس ایچ جی میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈی اے وائی-این آر ایل ایم اسکیم ایک جامع پہل ہے جس کا مقصد دیہی خواتین کو بااختیار بنانا اور کمیونٹی اداروں کو فروغ دے کر ان کے ذریعہ معاش کو بڑھانا ہے جو اہم مالی ، تکنیکی اور مارکیٹنگ وسائل فراہم کرتے ہیں۔ اس میں سماجی طرز عمل میں تبدیلی (ایس بی سی سی) کے ذریعے سماجی شمولیت پر زور دیا گیا ہے اور سوچھ بھارت مشن اور پوشن ابھیان جیسی سرکاری اسکیموں تک رسائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ یہ اسکیم ڈیجیٹل فنانس کے ذریعے خاص طور پر دور دراز علاقوں میں سستی بینکاری خدمات کی پیش کش اور ایس ایچ جی خواتین کو کورسپانڈنٹ سکھی کے طور پر تربیت دے کر مالی شمولیت میں اضافہ کرتی ہے۔ ڈی اے وائی-این آر ایل ایم زرعی اور غیر زرعی معاش دونوں کی حمایت کرتا ہے، خواتین کسانوں کو زرعی ماحولیاتی طریقوں اور بازار تک رسائی کے ساتھ بااختیار بناتا ہے، جبکہ اسٹارٹ اپ ولیج انٹرپرینیورشپ پروگرام (ایس وی ای پی) اور آجیویکا گرامین ایکسپریس یوجنا (اے جی ای وائی) جیسے اقدامات کے ذریعے دستکاری اور فوڈ پروسیسنگ جیسے مائیکرو انٹرپرائزز کو فروغ دیتا ہے۔ مزید برآں، تربیت یافتہ کمیونٹی ریسورس پرسنز (سی آر پیز) کے طور پر ایس ایچ جی ممبران کی شمولیت اور ’ویمن انٹرپرائز ایکسلیریشن فنڈ (ڈبلیو ای اے ایف)‘کے ذریعے سازگار کریڈٹ شرائط کی فراہمی خواتین کی معاشی خودمختاری کو تقویت دیتی ہے اور دیہی معیشت کو مضبوط بناتی ہے۔

یہ جانکاری دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9667



(Release ID: 2043875) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Tamil