مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی نے ’ٹیلی مواصلات (براڈکاسٹنگ اینڈ کیبل) سروسز انٹر کنکشن (ایڈریس ایبل سسٹم) ریگولیشن، 2017 کے آڈٹ سے متعلق دفعات‘ اور ’ٹیلی  مواصلات (براڈکاسٹنگ اینڈ کیبل) سروسز ڈیجیٹل ایڈریس ایبل سسٹم آڈٹ مینول‘ پر مشاورتی پیپر جاری کیا

Posted On: 09 AUG 2024 4:37PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا  (ٹرائی) نے آج ’ٹیلی  مواصلات (براڈکاسٹنگ اینڈ کیبل) سروسز انٹر کنکشن (ایڈریس ایبل سسٹمز) ریگولیشن، 2017 اور ٹیلی  مواصلات (براڈکاسٹنگ اینڈ کیبل) سروسز ڈیجیٹل ایڈریس ایبل سسٹم کے آڈٹ سے متعلق دفعات‘ پر ​​مشاورتی پیپر جاری کیا۔

کیبل ٹی وی سیکٹر کی مکمل ڈیجیٹل کاری کے مطابق، ٹرائی  نے 3 مارچ 2017 کو براڈکاسٹنگ اور کیبل سروس کے لیے ریگولیٹری فریم ورک سے مطلع کیا تھا  جس میں ٹیلی مواصلات (براڈکاسٹنگ اور کیبل) سروسز انٹر کنکشن (ایڈریس ایبل سسٹمز) ریگولیشن، 2017 [جسے آئندہ انٹر کنکشن ریگولیشن کہا جا ئے گا] شامل ہے۔

ٹرائی  نے 8 نومبر 2019 کو ٹیلی مواصلات (براڈکاسٹنگ اور کیبل) سروسز ڈیجیٹل ایڈریس ایبل سسٹمز آڈٹ مینول بھی جاری کیا۔

ٹرائی کے بنیادی مقاصد میں سے ایک تمام شراکت داروں کے لیے ایک منصفانہ اور مساوی ماحول پیدا کرنا ہے۔ انٹر کنکشن ریگولیشن صارفین کو سب سے آگے رکھتے ہوئے، براڈکاسٹر اور ڈسٹری بیوٹر سمیت مختلف خدمات فراہم کرنے والوں کے متنوع مفادات کو متوازن کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈیٹر کے ذریعہ اعتماد پر مبنی نظام قائم کرتا ہے۔  یہ آزاد آڈٹ انٹر کنکشن ریگولیشن کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔ اس سلسلے میں، کچھ  شراکت داروں نے رائے دی ہے کہ انٹر کنکشن ریگولیشن 2017 میں آڈٹ سے متعلق دفعات میں کچھ ترامیم کی ضرورت ہے۔

29 مارچ 2017 کو "ٹیلی ویژن براڈکاسٹنگ ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں انفراسٹرکچر کے اشتراک" پر ٹرائی کی سفارشات کو قبول کرنے کے بعد، وزارت اطلاعات و نشریات نے بنیادی ڈھانچے کے اشتراک کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ لہذا، موجودہ فریم ورک کا جائزہ لینا اور انٹر کنکشن ریگولیشن 2017 اور آڈٹ مینوئل میں اہل بنانے والی دفعات کو شامل کرنا مناسب ہے۔

مندرجہ بالا کے پیش نظر، اس مشاورتی  پیپر میں جن وسیع مسائل کو پیش کیا گیا ہے وہ درج ذیل ہیں:

 

  • انٹر کنکشن ریگولیشن 2017 میں آڈٹ سے متعلق دفعات میں ضروری ترامیم (جیسا کہ ترمیم شدہ)
  • آڈٹ مینوئل میں ترامیم
  • انٹر کنکشن ریگولیشن 2017 اور آڈٹ مینوئل میں انفراسٹرکچر شیئرنگ کے لیے دفعات کو فعال کرنا۔

مشاورتی پیپر پر تحریری تبصرے شراکت داروں کی جانب سے 6.9.2024 تک طلب کیے گئے ہیں۔ جوابی تبصرے، اگر کوئی ہیں، 20.9.2024 تک جمع کیے جا سکتے ہیں۔ تبصرے اور جوابی تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں ای میل آئی ڈی advbcs-2@trai.gov.in  اور jtadv-bcs@trai.gov.in  پر بھیجے جا سکتے ہیں۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب دیپک شرما، مشیر (بی اینڈ سی ایس) سے ٹیلی فون نمبر +91-11-20907774 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

9650



(Release ID: 2043852) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi