صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آیوشمان آروگیہ مندروں کے بارے میں تازہ صورت حال


آیوشمان آروگیہ کے 173881  مندر قائم کیے گئے اور  ان کو  چالوکیاگیا، جن میں حفظان صحت کی12 خدمات فراہم کی جارہی ہیں

آیوشمان آروگیہ مندروں میں 317 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی آمد ریکارڈ کی گئی کیونکہ وہ پور ے ملک  میں  معاشرے  کی خدمت کررہے ہیں

Posted On: 09 AUG 2024 1:15PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ فروری 2018 میں، حکومت ہند نے دسمبر 2022 تک ملک بھر میں 150000 آیوشمان آروگیہ مندروں (اے اے ایمس) کے قیام کا اعلان کیا تھا  جو پہلے  ​​آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرز ( اے بی- ایچ ڈبلیوسیز) کہلاتے تھے۔ جیسا کہ اے اے ایم پورٹل میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ تازہ جانکاری دی گی ہے، 31جولائی2024 تک مجموعی طور پر 173881 آیوشمان آروگیہ مندر قائم کیے گئے ہیں اور ان کو چلایا جارہا ہے۔ جامع بنیادی صحت خدمات  کی وسیع تر رینج میں 12 خدمات کے پیکج کے ساتھ،  جن میں احتیاطی علاج معالجے اور باز آباد کاری کی خدمات، سب کے لئے مفت شامل ہیں،  دیہی اور شہری علاقوں میں موجودہ ذیلی صحت مراکز (ایس ایچ سی) اور بنیادی صحت مراکز (پی ایچ سیز) کو  تبدیل کرتے ہوئے  قائم کی گئی ہیں۔

ضلع کے لحاظ سے فعال اے اے ایمس کی 31 جولائی2024 کی تعداد کی تفصیل https://ab-hwc.nhp.gov.in/Home/Implementation_hwc_state.  پر دستیاب ہے۔

ان اے اے ایمس پر 31 جولائی 2024 تک کل 317.34 کروڑ افراد کی آمد درج کی گئی۔ ہائی بلڈ پریشر کی کل اسکریننگ 84.28 کروڑ، ذیابیطس کی کل اسکریننگ 74.18 کروڑ، منہ کے کینسر کی کل اسکریننگ 49.88 کروڑ، چھاتی کے کینسر کی کل اسکریننگ 22.87 کروڑ، سروائیکل کینسر کی کل اسکریننگ 15.13 کروڑ، یوگا سمیت مجموعی صحت کے سیشن3.98 کروڑ ہیں جبکہ 31 جولائی 2024 تک کل ٹیلی مواصلاتی کنسلٹیشنز  کی تعداد  26.39 کروڑ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔وا ۔ن ا۔

U- 9654



(Release ID: 2043819) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil