وزارت آیوش

آیوروید کی تحقیق اور تعلیم کو فروغ دینے کے لیے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید اور ایمیٹی یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

Posted On: 09 AUG 2024 5:07PM by PIB Delhi

جمعرات کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا  نئی دہلی اور ایمیٹی یونیورسٹی، نوئیڈا کے درمیان تعلیم، تحقیق اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت کے ایک اہم اقرار نامے پر دستخط کیے گئے۔ مفاہمت کے اقرار نامے(ایم او یو)  پر اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر تنوجا نصاری اور ایمٹی یونیورسٹی کی جوائنٹ رجسٹرار آشا پریم ناتھ نے دستخط کیے۔ یہ ایم او یو ایمیٹی یونیورسٹی کے ساتھ جاری پانچ سالہ معاہدے میں توسیع ہے۔ ایم او یو پر ایمیٹی یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر اتل چوہان کی قیادت میں اور  بھارتی حکومت کی آیوش کی وزارت کے زیراہتمام دستخط کیے گئے۔

 ا س تقریب میں ایمٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بلویندر شکلا ،ڈاکٹر ڈبلیو سیلوامورتی، ایمیٹی سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن فاؤنڈیشن کے صدر؛ ڈاکٹر بی سی داس، ڈین، اور ایمٹی یونیورسٹی، اتر پردیش کے دیگر سینئر ممبران موجود تھے۔

مذکورہ مفاہمت نامے کا مقصد باہمی تعاون پر مبنی تعلیمی پروگراموں، اشاعتوں، صلاحیت سازی، اور مشترکہ صلاحیت سازی کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔ اس میں صلاحیت سازی  اور تاحیات سیکھنے کے ذریعے تعلیمی فضیلت، تکنیکی ترقی، اور جدید ترین پروگراموں کو فروغ دینا شامل ہے۔یہ  ایم او یو تعلیمی، تحقیقی اور تربیتی مقاصد کے لیے طلبہ اور فیکلٹی کے تبادلے میں سہولت فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VUEY.jpg

اس موقع پر اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر تنوجا نصاری نے کہا کہ ادارہ ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے وزیر اعظم کے ویژن 2047 کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عہد بستہ  ہے اور یہ ایم او یو اس سمت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ علم اور تحقیق کے اشتراک سے ہی ہم ترقی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

 یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ اے آئی آئی اے نے آیوروید کے میدان میں تحقیق اور دستاویزات کو فروغ دینے کے لیے قومی سطح کے تکنیکی اداروں اور یونیورسٹیوں بشمول آئی آئی ٹی اور سی ایس آئی آر جیسے بڑے اداروں کے ساتھ 40 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔ مزید یہ کہ  سرکردہ  بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مفاہمت کے 17 اقرار ناموں   پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اس اہم موقع پر پروفیسر منجوشا راجگوپالا، شعبہ شلاکیہ تنتر کی سربراہ  اور ایم ایس پروفیسر آنندرامن شرما؛ اور اے آئی آئی اے کے دیگر سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ اس تقریب کی نظامت ڈاکٹر شیوانی گھلدیال، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈپارٹمنٹ آف ڈرویاگنا نے کی۔

******

ش ح۔ ش م۔ ج

Uno-9642



(Release ID: 2043803) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Tamil