بھاری صنعتوں کی وزارت

ای بسوں کی پیداوار

Posted On: 09 AUG 2024 3:47PM by PIB Delhi

حکومت کو عوامی نقل و حمل کی افادیت کے لیے  ، ریاستی حکومت سے ای-بسوں کی تیاری کے احکامات موصول نہیں  ہوتے ہیں۔ بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی ) ای-بسوں کی پیداوار یا مینوفیکچرنگ کے کسی کاروبار میں ملوث نہیں ہے۔

تاہم، بھاری صنعتوں کی وزارت نے ہندوستان میں الیکٹرک/ہائبرڈ گاڑیوں (ایکس ای ویز ) کو اپنانے کو فروغ دینے کے لیے ،  2015 ء میں ہندوستان میں (ہائبرڈ اور) الیکٹرک وہیکلز (فیم انڈیا ) کی تیز رفتار اپنانے اور تیار کرنے کی اسکیم تیار کی تھی ۔ اسکیم کا پہلا مرحلہ 31 مارچ 2019 ء تک 895 کروڑ روپے کی  بجٹ  مختص رقم کے ساتھ دستیاب تھا۔ اس کے علاوہ، یکم اپریل 2019 ء کو 11500 کروڑ روپے کی کل بجٹی امداد کے ساتھ فیم انڈیا اسکیم کے مرحلہ  II کو 5 سال کی مدت کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔

فیم انڈیا اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت ،  ملک کے مختلف شہروں میں 425 الیکٹرک اور ہائبرڈ بسوں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات ضمیمہ  - I میں دی گئی ہیں۔

فیم  انڈیا اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت  ، مختلف شہروں / ایس  ٹی یوز  /  سی ٹی یوز /ریاستی سرکاروں  کے اداروں کو شہر کے اندر  اور بین شہر  کارروائیوں کے لیے 6862 الیکٹرک بسوں کی تعیناتی کے لیے منظوری دی گئی۔ 6862 ای بسوں میں سے 4901 ای بسیں ،  06اگست 2024 ء تک تعینات کی گئی ہیں۔ تفصیلات ضمیمہ - IIمیں  دی گئی ہیں۔

یہ  معلومات بھاری صنعتوں اور فولاد  کے محکمے  کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواسا ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

ضمیمہ-I

فیم انڈیا اسکیم مرحلہ  -  I کے تحت منظور شدہ اور تعینات کردہ الیکٹرک اور ہائبرڈ بسوں کی تفصیلات

ریاست / شہر

منظور کی گئی بسوں کی تعداد

موصول شدہ اور تعینات کردہ  بسوں کی تعداد

مدھیہ پردیش / اندور

40

40

اتر پردیش / لکھنؤ

40

40

آسام/گوہاٹی

15

15

جموں و کشمیر

40

40

مغربی بنگال

80

80

بی ای ایس ٹی ممبئی

40

40

حیدرآباد

40

40

ہماچل پردیش

75

75

نوی ممبئی

30

30

ایم ایم آر ڈی اے، ممبئی

25  ( ہائبرڈ )

25

میزان

425

425

 

ضمیمہ - II

فیم انڈیا اسکیم  مرحلہ -  II کے تحت منظور شدہ اور تعینات کردہ  الیکٹرک بسوں کی تفصیلات

ریاست / مرکزکے زیر انتظام علاقے

منظور کی گئی بسوں کی تعداد

موصول شدہ اور تعینات کردہ  بسوں کی تعداد

آندھرا پردیش

100

100

بہار

25

25

دادرا اور نگر حویلی

25

25

دہلی

1321

1321

تلنگانہ

300

0

گجرات

800

625

کرناٹک

1121

924

مہاراشٹر

830

817

اڈیشہ

50

50

اتراکھنڈ

30

30

اتر پردیش

600

600

مغربی بنگال

1230

40

گوا

150

64

چنڈی گڑھ

80

80

جموں و کشمیر

200

200

میزان

6862

4901

 

.................

) ش ح – ا ع   -  ع ا )

U.No. 9640



(Release ID: 2043801) Visitor Counter : 5


Read this release in: English , Hindi , Tamil