اسٹیل کی وزارت

دیہی علاقوں میں اسٹیل کی پیداوار اور سرمایہ کاری

Posted On: 09 AUG 2024 3:53PM by PIB Delhi

اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواس ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 2023-24 اور چار سال پہلے  کے یعنی 2019-20 میں خام اسٹیل کی پیداوار کے اعداد و شمار مندرجہ ذیل ہیں:-

سال

خام اسٹیل کی پیداوار (ایم ٹی میں)

2019-20

109.14

2023-24

144.30

ذرائع: مشترکہ پلانٹ کمیٹی (جے پی سی)؛ ملین ٹن

 

اسٹیل ایک غیر منضبط شعبہ ہے۔ حکومت اسٹیل سیکٹر کی ترقی کے لیے سازگار پالیسی ماحول بنا کر ایک سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے۔ اسٹیل  کی کمپنیاں  مارکیٹ کی مانگ اور سپلائی، خام مال کی رسد اور دیگر تجارتی امور  کی بنیاد پر اسٹیل پلانٹس قائم کرتی ہیں۔ حکومت نے بطور سہولت کار دیہی علاقوں میں اسٹیل کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:-

  1. حکومت دیہی علاقوں سمیت ملک بھرمیں اسٹیل کی مانگ اور استعمال میں اضافہ پیدا کرنے کی خاطر  گتی شکتی ماسٹر پلان، مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے ’میک ان انڈیا‘ پہل اور دیگر اہم اسکیموں کے ذریعہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیتی ہے۔
  2. اسٹیل کی وزارت نے اسٹیل کے استعمال کو بڑھانے کے لیے پردھان منتری آواس یوجنا کے حصے کے طور پر اسٹرکچرل اسٹیل کا استعمال کرتے ہوئے آنگن واڑیوں اور مکانات کے قسم کے ڈیزائن تیار کرنے کے لیے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔
  3. اسٹیل سی پی ایس ایز جیسے  اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) اور راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ (آر آئی این ایل) نے دیہی ہندوستان کو اسٹیل کے استعمال کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لئے  دیہی ڈیلروں کو مقرر کیا ہے اور مختلف  ترقیاتی  سرگرمیوں میں بھی مشغول ہیں۔
  4. اسٹیل بنانے کے لیے درکار  لوہے کی کان کنی کی سرگرمیاں زیادہ تر دیہی علاقوں میں جاری ہیں اور یہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔وا ۔ن ا۔

U- 9635



(Release ID: 2043764) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Tamil