شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

مرکزی اور ریاستی شماریاتی تنظیموں(سی او سی ایس ایس او) کی 28ویں کانفرنس 12-13 اگست 2024 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی


کانفرنس کا موضوع "فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا کا استعمال- ریاستی شماریاتی نظام کو مضبوط بنانا" ہے

Posted On: 09 AUG 2024 2:11PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت  (ایم او ایس پی آئی) 12-13 اگست 2024 کے دوران مرکزی اور ریاستی شماریاتی تنظیموں(سی او سی ایس ایس او) کی 28ویں کانفرنس ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، جن پتھ، نئی دہلی میں منعقد کر رہی ہے۔

کانفرنس کا افتتاح 12 اگست 2024 کو شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب راؤ اندرجیت سنگھ وزارت منصوبہ بندی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارت ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت کریں گے۔

یہ کانفرنس ہندوستانی شماریاتی نظام کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مرکزی اور ریاستی شماریاتی ایجنسیوں کے درمیان بات چیت اور بہتر تال میل کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

"فیصلہ سازی کے لیے ڈیٹا کا استعمال- ریاستی شماریاتی نظام کو مضبوط بنانا" کو اس کانفرنس کے لیے موضوع کے طور پر منتخب کیا گیا ہے تاکہ سرکاری اعدادوشمار کے شعبے میں گہری اور مرکوز بات چیت اور خیالات / بہترین طرز عمل کے تبادلے ہوں۔

اس وزارت کی طرف سے کانفرنس کے دوران اشاعت، 'ویمن اینڈ مین ان انڈیا، 2023' جاری کی جائے گی۔

اس پس منظر میں، 28ویں سی او سی ایس ایس او مرکزی حکومت کی وزارتوں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے متعلقہ رول اور ذمہ داریوں کے لیے مناسب طریقے سے تیار کرنے کے لیے زیادہ اہمیت کا حامل ہے تاکہ ہندوستانی شماریاتی نظام کو اور زیادہ تعاون کے ساتھ مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ کانفرنس کے دوران پروگرام کے تھیم سے متعلق موضوعات پر توجہ مرکوز کرنے والے مختلف بریک آؤٹ سیشنز بھی طے کیے گئے ہیں۔

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت ( ایم او ایس پی آئی) کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) قومی شماریاتی کمیشن کے چیئرمین اور ممبران، چیف اقتصادی صلاح کار اور دیگر ممتاز شخصیات کی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ مرکزی حکومت کی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، اقوام متحدہ کی ایجنسیاں، عالمی بینک کے صنعت سے متعلق فریقوں  وغیرہ کے نمائندے اس تقریب میں شرکت کررہے  ہیں۔ اس پروگرام کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے لیے ڈیٹا کی تقسیم، صلاحیت  سازی ایس ڈی جیز اور سروے کے مختلف شعبوں میں تجربے کے اشتراک، قومی کھاتوں، قیمتوں کے اعدادوشمار کے بارے میں مختلف موضوعاتی شعبوں پر پریزنٹیشنز بھی ترتیب دی گئی ہیں۔

*****

ش  ح۔ ش  م    ۔ ج

UNO-9616



(Release ID: 2043648) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi