صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریۂ ہند نے ، نیوزی لینڈ میں ایک کمیونٹی استقبالیہ میں ہندوستانی کمیونٹی کے اراکین سے خطاب کیا


ہندوستانی برادری کے پاس ، ہندوستان کی ترقی کی کہانی اور اس کا حصہ بننے کے بے شمار مواقع ہیں: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو

بھارت ، آکلینڈ میں قونصل خانہ کھولے گا
صدر جمہوریہ تیمور - لیسٹے کے لیے روانہ ہو گئیں

Posted On: 09 AUG 2024 3:11PM by PIB Delhi

نیوزی لینڈ کے دورے کے اختتامی دن، صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آکلینڈ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذریعہ منعقدہ استقبالیہ میں  ، ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ،  وزیر مملکت جناب جارج کورین کے ساتھ ساتھ ارکانِ  پارلیمنٹ جناب سومترا خان اور  جناب  جُگل کشور بھی موجود تھے۔

 نیوزی لینڈ کے تمام حصوں سے اس موقع پر آکلینڈ جانے والی  ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے پرجوش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ،  صدر جمہوریہ ہند  نے نیوزی لینڈ کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کی ستائش  کی۔ کاروبار سے لے کر تعلیم  تک ، صحت کی دیکھ بھال  سے  ٹیکنالوجی تک، ان کا تعاون انمول ہے۔

 صدر جمہوریہ نے ہندوستانی برادری کی لگن، محنت اور تخلیقی جذبے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدار نے نسلوں تک ہماری رہنمائی کی ہے اور  یہ مستقبل میں بھی ہمیں متاثر کرتی رہے گی۔

 صدر جمہوریہ نے ،  ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی تیز رفتار  پیش رفت  کو واضح  کرتے ہوئے اظہارِ مسرت  کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی دوروں اور وفود کے تبادلوں نے ،  دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کو گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں کھولنے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام کی ان کے جامع اور خوش آئند جذبے کے لیے تعریف کی، جس سے ہندوستانی برادری کو ترقی اور خوشحالی کا موقع ملا۔

 صدر جمہوریہ  نے اعلان کیا کہ ہندوستان جلد ہی آکلینڈ میں ایک قونصل خانہ کھولے گا  ، تاکہ آکلینڈ میں مقیم ہندوستانیوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے  ، اِس اعتماد کا اظہار کیا  کہ یہ ہندوستان-نیوزی لینڈ کے سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے  میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں اپنی ہندوستانی برادری کو ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے سفر میں کلیدی شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ہندوستانی برادری کی  مہارت اور تجربہ  ، ہندوستان کی ترقی کے لیے قابل قدر ہیں۔

 استقبالیہ کے بعد، صدر جمہوریہ  ،  تیمور لیسٹے کے لیے روانہ ہو گئیں ،  جو کہ ان کے تین ملکی سرکاری دورے کا آخری مرحلہ ہے۔

 

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

.................

) ش ح – ا ع   -  ع ا )

U.No. 9621



(Release ID: 2043636) Visitor Counter : 17