کامرس اور صنعت کی وزارتہ

شمال مشرقی خطے کے افسران کے لیے اُنَّتی2024 اسکیم پر ورکشاپ کا انعقاد

Posted On: 09 AUG 2024 11:54AM by PIB Delhi

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے ایک سیکشن شمال مشرقی خطہ سبسڈی اسکیم (این ای آر ایس) شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ڈی او این ای آر)، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ا ی) کی وزارت کے تعاون سے اورانویسٹ انڈیاسمیت  ممتاز شراکت داروں،پی آئی یو اور پی ایم یو ٹیموں نے نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں اتر پورووا ٹرانسفارمیٹو انڈسٹریلائزیشن اسکیم(اُنَّتی) 2024 اسکیم  کے سلسلے میں این ای آر افسران کے لیے ایک جامع ورکشاپ کی کامیابی سے میزبانی کی۔ اس تقریب میں تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے نمائندوں نے سرگرمی سے حصہ لیا ۔

ورکشاپ کی صدارت سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے کی، جن کی رہنمائی نےریاستوں کے خدشات کو دور کرنے میں اہم کردارا دا کیا۔ ان کے خطاب نے اُنتی، 2024 اسکیم کے کامیاب نفاذ کے لیے ایک اسٹریٹجک فریم ورک اور تفصیلی سمت فراہم کی۔ اس کے علاوہ جوائنٹ سکریٹری جناب بالاموروگن نے اس اسکیم کے نفاذ کے لیے ایک مکمل روڈ میپ پیش کیا، جس میں تمام متعلقہ افراد کے لیے وضاحت اور سمت کو یقینی بنایا گیا۔

ورکشاپ کے دوران، ہر ریاست نے اپنے اپنےعلاقوں میں صنعتی ترغیبات اور دستیاب مواقع  کاذکرکیا ، جو شمال مشرق میں ترقی کی وسیع امکانات  کو ظاہر کرتے ہیں۔ شمال مشرقی ریاستوں اور مختلف مرکزی وزارتوں کے 80 سے زیادہ افسران نے نتیجہ خیز بات چیت میں حصہ لیا،انتی اسکیم کو موثر بنانے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں۔

ورکشاپ نے بصیرت انگیز مکالمے کو فروغ دیا اور شمال مشرق میں تبدیلی کی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر کاجل نے ورکشاپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر تمام شرکاء اورمتعلقہ فریقوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مستقبل میں ،انتی 2024 اسکیم کے  امکانات کے بارے میں پرامیدی ہے اور خطے میں مسلسل نمو اور ترقی کی بے تابی سے توقع ہے۔

******

 

ش ح۔ع م ۔ ف ر

U:9610

 



(Release ID: 2043498) Visitor Counter : 13