شہری ہوابازی کی وزارت

مرکزی وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے یوٹیوب اور گوگل کے ساتھ شہری ہوا بازی کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی طریق کار  کے امکانات تلاش کیے


اے آئی اور ٹکنالوجی کا ارتباط شہری ہوابازی کی حکمرانی کے لیے بے پناہ امکانات رکھتا ہے: مرکزی وزیر

یوٹیوب اور گوگل کے ساتھ تعاون شہری ہوابازی کے شعبے میں کارکردگی اور اختراع کو بڑھا دے گا – جناب رام موہن نائیڈو

Posted On: 06 AUG 2024 7:26PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے آج نئی دہلی میں یوٹیوب گلوبل کے سربراہ  جناب نیل موہن، گوگل ایشیا پیسیفک ریجن کےسربراہ جناب سنجے گپتا، گورنمنٹ افیئرز کے ایم ڈی  جناب سری نواس ریڈی، اور یوٹیوب حکومت کے گلوبل وی پی لیسلی ملر کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ہے۔ وزیر موصوف  نے اس تاریخی میٹنگ میں شہری ہوا بازی اور حکمرانی کے عمل کوبہتر بنانےکی غرض سے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کا فائدہ اٹھانےکے اپنے مقصد کااظہارکیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001921E.jpg

میٹنگ کے دوران، رہنماؤں نے حکمرانی میں مصنوعی ذہانت(اے آئی) کے بڑھتے ہوئے کردار پر غوروخوض کیا اور گوگل کے اختراعی  طریق کارکے امکانات تلاش کیے جو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے حکمرانی کو بہتربنا سکتے ہیں۔ جناب رام موہن نائیڈو نے شہری ہوابازی کے شعبے کے اندر عمل کو ہموار کرنے، کارکردگی کو بہتر بنانے اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیےاے آئی  کی صلاحیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QQL2.jpg

جناب رام موہن نائیڈو نے اس تعاون کے مثبت نتائج کے بارے میں اپنی پرامیدی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،‘‘حکمرانی اور شہری ہوا بازی میں اے آئی اور ٹیکنالوجی کے ارتباط میں بہت زیادہ امکانات ہیں۔یو ٹیوب اورگوگل جیسی بڑی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ مل کر  کام کرکے، ہم  زیادہ قابل ،باخبر اوراختراعی ہوا بازی کا شعبہ تیار کرسکتے ہیں، جس سے  سب کو فائدہ پہنچے گا۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032AIC.jpg

یوٹیوب گلوبل کے سربراہ، جناب نیل موہن نےیو ٹیوب کی مواد تخلیق کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کو اجاگر کیا، جس نے دنیا بھر میں اربوں افرادکو تعلیم دینے اور تفریح ​​فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اثر انگیز مواد تخلیق کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو مختلف شعبوں میں بیداری اور علم کو بڑھا سکتا ہے۔

جناب رام موہن نائیڈو نے شہری ہوا بازی کے بارے میں مزید بیداری پیدا کرنے اور علم پھیلانے کے لیے یوٹیوب سے تعاون کی درخواست کرنے کے لیے اس موقع کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے ایک ایسی ساجھیداری کا تصور کیا جہاں یو ٹیوب عوام کو ہوا بازی کے شعبے میں ہونے والی پیچیدگیوں اور پیشرفت کے بارے میں آگاہ کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اس طرح زیادہ باخبر اور مشغول سامعین کو فروغ دے سکتا ہے۔

اس کے علاوہ مرکزی وزیر نے گوگل پر زور دیا کہ وہ ہوا بازی سے متعلقہ اسٹارٹ اپس کے لیے تعاون کے مواقع تلاش کرے۔ انہوں نے ہوا بازی کی صنعت کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور ان مسائل سے نمٹنے کے لیے جدیداور اختراعی طریق کار تیار کرنے میں گوگل کی مہارت کو بروئے کارلانےکی خواہش کااظہار کیا۔ ممکنہ ساجھیداری کا مقصد ایسے اسٹارٹ اپس کی معاونت کرنا ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور جدید طریقوں کے ذریعے ہوا بازی کے شعبے کی ترقی اوربہتری میں اپنا تعاون کرسکتے ہیں۔

یہ میٹنگ تعاون کے ان مواقع کو مزید تلاش کرنے اور ایسے اختراعی حلوں کو نافذ کرنے کی سمت کام کرنے جو شہری ہوابازی اور گورننس کے مستقبل کو آگے بڑھاسکیں،  کے بارے میں ایک باہمی معاہدےکےساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔

 

******

 

ش ح۔ع م ۔ ف ر

U:9609

 



(Release ID: 2043464) Visitor Counter : 5


Read this release in: English , Hindi , Gujarati