مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کے چیئرمین نے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے ریگولیٹری سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کی
Posted On:
08 AUG 2024 7:56PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج یہاں تمام ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) کے ریگولیٹری سربراہوں کے ساتھ، چیئرپرسن، ٹی آر اے آئی کی صدارت میں ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایئرٹیل، بی ایس این ایل، کوآڈرینٹ ٹیلی ونچرس لمیٹڈ (کیو ٹی ایل)، ریلائنس جیو، ٹاٹا ٹیلی سروسیز لمیٹڈ، ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ اور وی- کون موبائل اینڈ انفرا پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ریگولیٹری افسران نے شرکت کی۔ ایم ٹی این ایل اور ریلائنس کمیونی کیشنز لمیٹڈ کے نمائندے میٹنگ کے لیے نہیں آئے۔
میٹنگ میں درج ذیل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-
i. پی آر آئی / ایس آئی پی یا بلک کنکشنز کے ذریعے بلک کمرشل مواصلات بھیجنے والے اداروں کے ذریعے اسپام کالز۔
ii. ڈی ایل ٹی پلیٹ فارم پر بلک کال کرنے والے تمام ٹیلی مارکیٹرز اور انٹرپرائزز کی منتقلی
iii. پیغامات کا پتہ لگانے کے لیے ادارہ اور ٹیلی مارکیٹر چین بائنڈنگ۔
iv. بدنیتی پر مبنی لنکس پر مشتمل پیغامات کو مسدود کرنے کے لیے یو آر ایل کی وائٹ لسٹنگ۔
تفصیلی غور و خوض کے بعد مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے -
- اگر کوئی ادارہ اسپام کال کرنے کے لیے اپنی ایس آئی پی / پی آر آئی لائنوں کا غلط استعمال کرتا ہے، تو ادارے کے تمام ٹیلی کام وسائل اس کے ٹیلی کام سروس پرووائیڈر (ٹی ایس پی) کے ذریعے منقطع کر دیے جائیں گے اور ادارے کو اس کے ذریعے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ یہ معلومات ٹی ایس پی کی طرف سے دیگر تمام ٹی ایس پیز کے ساتھ شیئر کی جائے گی جو بدلے میں، ان کے ذریعے اس ادارے کو دیے گئے تمام ٹیلی کام وسائل منقطع کر دیں گے اور اسے دو سال تک کی مدت کے لیے بلیک لسٹ کر دیں گے۔ بلیک لسٹنگ کی مدت کے دوران کسی بھی ٹی ایس پی کے ذریعہ اسے کوئی نیا ٹیلی کام وسیلہ مختص نہیں کیا جائے گا۔
- یکم ستمبر 2024 سے، کوئی بھی پیغام، جس میں یو آر ایل / اے پی کے شامل ہوں جو وائٹ لسٹ میں نہ ہوں، ڈیلیور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
- پیغام کی ترسیل کی ٹریس ایبلٹی کو یقینی بنانے کے لیے اینٹیٹی اور ٹیلی مارکیٹر چین بائنڈنگ کا تکنیکی عمل درآمد ٹی ایس پیز کے ذریعے 31 اکتوبر 2024 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
ٹی آر اے آئی نے اس بات پر زور دیا کہ بلا کسی تاخیر کے وائس کالز/روبو کالز/پہلے سے ریکارڈ شدہ کالوں کے لیے پی آر آئی / ایس آئی پی کنکشن استعمال کرنے والے اسپامرز پر سخت کارروائی کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ تمام ٹی ایس پیز نے اسپیم کالوں کے خطرے کو روکنے میں ٹی آر اے آئی کو مکمل تعاون فراہم کرنے اور ٹی آر اے آئی کی تمام ہدایات کو ٹائم فریم کے اندر نافذ کرنے کا وعدہ کیا۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 9596
(Release ID: 2043363)
Visitor Counter : 50