بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
انٹرپرینیورشپ اور اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام
Posted On:
08 AUG 2024 5:06PM by PIB Delhi
انٹرپرینیورشپ اینڈ سکل ڈیولپمنٹ پروگرام (ای ایس ڈی پی) کو سماج کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے نوجوانوں بشمول ایس سی/ایس ٹی/خواتین، مختلف طور پر معذور، سابق فوجیوں اور بی پی ایل افراد کو خود روزگار یا انٹرپرینیورشپ کو کیریئر کے آپشن میں سے ایک پر غور کرنے کی ترغیب دینے کے مقصد سے لاگو کیا جا رہا ہے۔ حتمی مقصد نئے کاروباری اداروں کو فروغ دینا، موجودہ ایم ایس ایم ای کی صلاحیت کو بڑھانا اور ملک میں کاروباری ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ انٹرپرینیورشپ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام (ای ایس ڈی پی) اسکیم کے تحت مختلف انٹرپرینیورشپ اور اسکل ڈویلپمنٹ پروگراموں کے لیے پانچ سالوں کے لیے مختص بجٹ ، سال کے لحاظ سے ذیل میں دیا گیا ہے:-
نمبر شمار
|
مالی سال (ایف وائی)
|
بجٹ کی تخصیص
(کروڑ روپے میں)
|
1.
|
2020-2021
|
10.00
|
2.
|
2021-2022
|
2.00
|
3.
|
2022-2023
|
40.00
|
4.
|
2023-2024
|
65.00
|
5.
|
2024-2025*
|
99.00
|
* عارضی
مزید برآں، صنعت کی مہارت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے خاص طور پر ایم ایس ایم ای ہنر مند افرادی قوت کے لیے، چھوٹے ،بہت چھوٹے اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت متعدد تنظیموں اور اسکیموں کے ذریعہ نوجوانوں اور صنعتی افرادی قوت کے لیے مختلف ہنر مندی اور اعلیٰ مہارت کے تربیتی پروگرام منعقد کرتی ہے۔
وزارت کی طرف سے پیش کردہ کورسز عام طور پر نیشنل اسکلز کوالیفیکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے مطابق ہیں، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای)/ نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی)/ اسٹیٹ کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ (ایس سی ٹی ای اینڈ وی ٹی) کی منظوری دی گئی ہے۔ صنعت کی ضروریات کے مطابق ان کورسز کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے اور انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق اپ گریڈ کیا جاتا ہے۔
نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) نے ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے زیراہتمام مختلف سیکٹر اسکل کونسل(ایس ایس سی) تشکیل دی ہیں، جو کہ صنعت کی قیادت کرنے والے ادارے ہیں۔ وہ اپنے متعلقہ شعبوں کے لیے ہنر مند افرادی قوت کی ضروریات کا جائزہ لیتے ہیں، پیشہ ورانہ معیارات بناتے ہیں، اور صنعت کی ضروریات کے مطابق اہلیت کا فریم ورک تیار کرتے ہیں اور ساتھ ہی تربیت یافتہ افراد کی تشخیص اور تصدیق کرتے ہیں۔ این ایس ڈی سی کی طرف سے متعلقہ سیکٹر میں 36 ایس ایس سی قائم کیے گئے ہیں، جن کو متعلقہ شعبوں کی مہارت کی ترقی کی ضروریات کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ مہارت کی اہلیت کے معیارات کا تعین کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔
اسکل انڈیا مشن (ایس آئی ایم) کے تحت، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) مختلف اسکیموں کے تحت پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، جن سکشا سنستھان (جے ایس ایس)، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) اور کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) ملک بھر میں صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) کے ذریعہ ہنر مندی کی ترقی کے مراکز/انسٹی ٹیوٹ وغیرہ کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعہ ہنرمندی، از سر نو ہنر مندی اور اعلیٰ مہارت کی تربیت فراہم کرتی ہے۔
یہ اطلاع چھوٹے، بہت چھوٹے اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
9583
(Release ID: 2043362)
Visitor Counter : 37