بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ناریل کے ریشے کی پیداوار
Posted On:
08 AUG 2024 5:05PM by PIB Delhi
کوئر بورڈ نے ملکی مارکیٹ میں ناریل کے ریشے اوراس کی مصنوعات کی فروخت کو فروغ دینے کے لیے ملک میں 29 شو روم اور ایک خصوصی دستکاری کے آؤٹ لیٹ قائم کیے ہیں۔ ایس سی/ایس ٹی سمیت تمام زمروں سے تعلق رکھنے والے کاریگروں کی ناریل کے ریشے کی مصنوعات کوئر سیلز آؤٹ لیٹس میں فروخت کی جاتی ہیں۔
کوئر بورڈ وقتاً فوقتاً اور ضرورت کی بنیاد پر اپنے شو روم کی تزئین و آرائش کرتا ہے۔ اندور، نوی ممبئی، لکھنؤ، پٹنہ، ترویندرم اور وارانسی میں شو روم میں تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ جموں، جے پور، احمد آباد، ممبئی اور چنئی میں شو روم کی تزئین و آرائش جاری ہے۔
ناریل کے ریشے کی مصنوعات کی رسائی صرف میٹرو اور بڑے شہروں تک محدود نہیں ہے۔ بورڈ چھوٹے شہروں اور قبائلی علاقوں میں نمائشوں میں حصہ لیتا ہے تاکہ ناریل کے ریشے اور اس کی مصنوعات کو صارفین کے لیے قابل رسائی بنایا جا سکے۔ بورڈ کے شو روم میٹرو اور بڑے شہروں میں زیادہ فروخت کے امکانات کی وجہ سے کام کر رہے ہیں۔
کوئر بورڈ نے ملک بھر میں 29 شو روم اور ایک خصوصی دستکاری کے آؤٹ لیٹ قائم کیے ہیں اور ملک بھر میں ناریل کے ریشے کی مصنوعات کو مقبول بنانے اور ان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:
- ناریل کے ریشے کی مختلف مصنوعات کی باقاعدہ تشہیر کی مہم۔
- ناریل کے ریشے کے نوجوان کاریگروں اور خواتین کے لیے تربیتی پروگرام۔
- قومی اور بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت۔
کوئر بورڈ نے مقامی مارکیٹ میں ناریل کے ریشے اور اس کی مصنوعات کی فروخت کو فروغ دینے اور شو روم کے ذریعہ فروخت میں خاطر خواہ چھلانگ لگانے کے مقصد سے مارکیٹنگ کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ کوئر بورڈ نے مختلف اقدامات اور اصلاحات کو نافذ کیا ہے جیسے کہ خریداری کی حکمت عملی، بلک سیلز اور تہوار کے موسم کے لیے رعایتی حکمت عملی، فروخت کو بڑھانے کے لیے کاروباری ترقی کے مشیروں کی تقرری، مقامی کیبل نیٹ ورک کے ذریعہ تشہیر کی کوششیں، ایف ایم، سوشل میڈیا پر اشتہارات وغیرہ۔
یہ اطلاع چھوٹے ، بہت چھوٹے اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
9584
(Release ID: 2043360)