سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سلکیارا ٹنل کا  گرنا

Posted On: 08 AUG 2024 12:10PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل) نے این ایچ-  134 (پرانی این ایچ- 94) پر 2 لین اور دو طرفہ سلکیارا موڑ-برکوٹ ٹنل کی تعمیر کے معاہدے میں انخلاء کے راستے کی تعمیر کی شق کو بھی شامل کیا ہے۔ . یہ کام کابینہ کمیٹی کے حکم کے مطابق کیا جائے گا۔

جو سرنگ بنائی جا رہی ہے وہ سنگل ٹیوب ٹنل ہے، جس کے درمیان میں ایک تقسیم کرنے والی دیوار بنائی گئی ہے، تاکہ کسی ہنگامی صورت حال میں دونوں لین کو باہر نکلنے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

ہمالیہ کے علاقوں میں شیئر زون کا ہونا عام بات ہے، اس لیے پہاڑیوں میں تعمیراتی کام ان کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

پروجیکٹ کو شیئر زون جیسے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور کیا گیا ہے، تاکہ معاہدہ کے مطابق سائنسی، تکنیکی اور طریقہ کار کے ذریعے ان سے نمٹا جا سکے۔

سلکیارا ٹنل پروجیکٹ نہ صرف اس خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے بلکہ یہ چاردھام یاترا کے ایک اہم زیارت گاہ یامونوتری سے سال بھر رابطہ فراہم کرتا ہے۔ یہ منصوبہ قوم کے اہم اسٹریٹجک مقاصد کو بھی پورا کرتا ہے۔

ڈیزائن، تعمیر ، آپریشن اور دیکھ بھال (او اینڈ ایم) کے مختلف مراحل کے دوران حفاظتی اقدامات کرنا ہائی ویز اور ٹنل پروجیکٹس کی تعمیر کا ایک لازمی حصہ ہے اور آئی آر سی کوڈ اور رہنما خطوط کے مطابق مناسب حفاظتی اقدامات اپنائے جاتے ہیں۔

یہ اطلاع روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 9590



(Release ID: 2043339) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil