ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی اے پی کے تحت مقرر کردہ اہداف

Posted On: 08 AUG 2024 1:21PM by PIB Delhi

نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی) جنوری 2019 میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کی طرف سے شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈروں کو شامل کرکے 24 ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں 131 غیر حصولی اور ملین پلس شہروں/ شہری اجتماعات میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔  این سی اے پی کا مقصد 2017-18 کے بنیادی سال کے مقابلے میں 2024-25 تک PM10 کی تعداد میں 20 سے 30 فیصد کی کمی لانا ہے۔ 2025-26 تک PM10 کی سطح میں 40 فیصد تک کمی یا قومی معیارات (60 µg/m³) کو پورا کرنے کے ہدف پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ شہر کے مخصوص ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے سالانہ PM10 ارتکاز میں کمی کے لیے 4 سے 15 فیصد کے درمیان شہر کو مخصوص اہداف دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، اچھے دنوں (ایئر کوالٹی انڈیکس 200 سے کم) میں 15 فیصد بہتری کا سالانہ ہدف 49 ملین پلس شہروں/شہری اجتماعات کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

گجرات کے چار شہر، یعنی احمد آباد، راجکوٹ، سورت، اور وڈودرا پروگرام کے تحت آتے ہیں اور انہیں پندرہویں فنانس کمیشن ملین پلس سٹی چیلنج فنڈ کے تحت فنڈ فراہم کیے جاتے ہیں۔ پروگرام کے تحت گجرات کے شہروں کو 2023-24 تک 1085.42 کروڑ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔ گجرات کے شہروں کو فراہم کردہ فنڈ کی تفصیلات ضمیمہ-I میں فراہم کی گئی ہیں۔ گجرات کے چاروں شہروں نے بنیادی سال 2017-18 کے مقابلے میں 2023-24 میں PM10 کی سطح میں 21 سے 40 فیصد تک کمی ظاہر کی ہے۔ گجرات کے شہروں میں ہوا کے معیار میں بہتری کی تفصیلات ضمیمہ II میں فراہم کی گئی ہیں۔

 

ضمیمہ I، II

 

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

***********

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 9558


(Release ID: 2043332) Visitor Counter : 40


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Hindi_MP