وزارت دفاع
بھارتی بحری جہازآئی این ایس تبر چار روزہ دورے پر برطانیہ کے لندن پہنچ گیا
Posted On:
08 AUG 2024 4:09PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کاصف اول کاجہاز، آئی این ایس تبر 07 اگست 24 کو چار روزہ دورے پر لندن بندرگاہ پر پہنچ گیا۔ بھارتی بحریہ اوربرطانیہ کی شاہی بحریہ کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، جو حالیہ دہائیوں میں مسلسل فروغ پا رہے ہیں۔ دونوں طرف سے بحری جہاز باقاعدگی سے ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرتے رہے ہیں اوردونوں ملکوں کی بحریہ نے مختلف بحری مشقوں میں ایک ساتھ حصہ بھی لیا ہے۔ دونوں بحری افواج کونکن نامی دوطرفہ بحری مشق کے لیے ایک دیرینہ شراکت داری بھی کرتی ہیں، جو پچھلے کئی برسوں سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔
بھارتی بحریہ اور برطانیہ کی شاہی بحریہ کے درمیان پیشہ ورانہ تال میل کا سلسلہ لندن کی بندرگاہ پر آئی این ایس تبر کے چار روزہ قیام کے دوران طے کیا گیا ہے۔آئی این ایس تبر کا عملہ اولڈ ایج ہوم میں برطانیہ کی شاہی بحریہ کے سبکدوش پنشن یافتگان کو کمیونٹی سروس بھی فراہم کرے گا، جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نظریے وسودھیو کٹم بکم کو اجاگر کیا جائے گا۔دونوں ملکوں کی بحریہ کی یہ مصروفیات دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کی کوشش کرتی ہیں، خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان سمندری شعبے میں اور بھارتی ثقافت کو اجاگر کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔
آئی این ایس تبر، روس میں بھارتی بحریہ کے لیے بنایا گیا ایک بھاری بھرکم جہاز ہے۔ اس جہاز کی کمان کیپٹن ایم آر ہریش سمبھال رہے ہیں اور اس پر تقریباً عملے کے 280 افراد موجود ہیں۔ یہ جہازمتعدد قسم کے ہتھیاروں اور سینسروں سے آراستہ ہے اور یہ بھارتی بحریہ کے صف اول کے جہازوں میں سے ایک ہے۔ یہ جہاز بھاتی بحریہ کے مغربی بیڑے کا حصہ ہے جو مغربی بحریہ کی کمان کے تحت ممبئی میں واقع ہے۔
******
ش ح۔ م ع ۔ ف ر
U:9554
(Release ID: 2043259)
Visitor Counter : 49