وزارت دفاع
سرجن وائس ایڈمرل انوپم کپور نے ڈائریکٹر جنرل ہسپتال سروسز (آرمڈ فورسز) کا چارج سنبھالا
Posted On:
08 AUG 2024 3:59PM by PIB Delhi
سرجن وائس ایڈمرل انوپم کپور نے آج ڈائریکٹر جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے دفتر میں ڈائریکٹر جنرل ہاسپٹل سروسز (آرمڈ فورسز) کا چارج سنبھال لیا۔ فلیگ آفیسر کو 27 جون 1987 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن دیا گیا تھا۔
ڈی جی ایچ ایس (مسلح افواج) کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے، فلیگ آفیسر نے مغربی نیول کمانڈ کے کمانڈ میڈیکل آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے بڑے اسپتالوںآئی این ایچ ایس اور آئی این ایچ ایس اسوینی سنجیونی کی بھی کمانڈ کی ہے۔
باوقار آرمڈ فورسز میڈیکل کالج، پونے کے سابق طالب علم، سرجن وائس ایڈمرل کپور نے امراض نسواں اور زچگی میں مہارت حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے گائنیولوجیکل اینڈوسکوپی میں بھی مہارت حاصل کی ہے۔
ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں سرجن وائس ایڈمرل کپور کو نو سینا میڈل سے نوازا گیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ اور مسلح افواج کی طبی خدمات میں ان کی شاندار خدمات کے لیے انہیں دو بار چیف آف دی نیول اسٹاف اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف (ویسٹ) نے بھی سراہا ہے۔
***
ش ح۔ ح ا ۔ ج
Uno-9549
(Release ID: 2043179)
Visitor Counter : 45