پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایتھنول کی ملاوٹ میں اضافہ

Posted On: 08 AUG 2024 2:36PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیرمملکت جناب سریش گوپی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حیاتیاتی ایندھن سے متعلق قومی پالیسی،2018، 2022 میں ترمیم کردہ، نے ایتھنول کی پیداوار کے لیے مختلف فیڈ اسٹاکس کی نشاندہی کی ہے۔اس میں سی اینڈ بی- بھاری راب، گنے کا رس، چینی، چینی کا شربت، گھاس کی شکل میں بایوماس، زرعی باقیات(چاول کا بھوسا، روئی کا ڈنٹھل، مکئی کے چھلکے، لکڑی کابھوسا، بیگاس وغیرہ)، چینی پر مشتمل مواد جیسے شوگر بیٹ، میٹھے جوار، وغیرہ اور نشاستے پر مشتمل مواد جیسے مکئی کاساوا، سڑے آلو، زرعی خوراک / گودے کی صنعت کا فضلہ، نقصان شدہ غذائی اجناس جیسے ٹوٹے ہوئے چاول، غذائی اجناس جو انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں ہیں، غذائی اجناس جو کہ قومی حیاتیاتی ایندھن کوآرڈینیشن کمیٹی (این بی سی سی) کی طرف سے اعلان کردہ فاضل مرحلے کے دوران، صنعتی کچرے، گیسو ں سے خارج ہونےوالےصنعتی کچرے، الگل اور سمندری جڑی بوٹیوں کی کاشت کاری وغیرہ شامل ہیں

ایتھنول ملاوٹ والے پیٹرول(ای بی پی) پروگرام کے تحت، پیٹرول کے ساتھ ایتھنول کی ملاوٹ ایتھنول سپلائی سال(ای ایس وائی) 2013-14 میں 38 کروڑ لیٹر سے بڑھ کرای ایس وائی2020-21 میں 302.3 کروڑ لیٹر ہو گئی، اسی طرح اسی مدت کے دوران  ایتھنول ملاوٹ فیصد 1.53فیصد سے بڑھ کر8.17 فیصد ہوگیا ہے۔ خود پیٹرول کی کھپت میں بھی تقریباً  64فیصدکااضافہ ہوا ہے۔فیول گریڈ ایتھنول کی پیداوار اور تیل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو اس کی فراہمی ایتھنول سپلائی سال 2013-14 سے ایتھنول سپلائی سال 2020-21 تک 7 گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اس کارکردگی سے حوصلہ پاتے ہوئےحکومت نے 2030 سے ​​ ایتھنول سپلائی سال 2025-26 تک پٹرول میں 20فیصد ایتھنول ملاوٹ کے ہدف کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔تیل مارکیٹنگ کمپنیوں(او ایم سیز) نے  ایتھنول سپلائی سال 2021-22 کے دوران ہدف سے پانچ ماہ پہلے ہی جون، 2022 میں پیٹرول میں 10فیصد ایتھنول کی ملاوٹ کا ہدف حاصل کرلیاہے۔ ایتھنول سپلائی سال 2022-23 میں پیٹرول کے ساتھ ایتھنول کی ملاوٹ مزید بڑھ کر 500 کروڑ لیٹر سے زیادہ ہو گئی ہے جس کی ملاوٹ میں 12.06فیصد  تک اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ ایتھنول سپلائی سال 2023-24 کے دوران، ملاوٹ کا فیصد پہلے ہی 13فیصد سے تجاوز کر چکا ہے۔

ایتھنول سپلائی سال 2025-26 تک 20فیصد ایتھنول ملاوٹ کا ہدف حاصل کرنے کے لیے، حکومت نے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں ہندوستان میں ایتھنول کی ملاوٹ کے لیے ایک تفصیلی روڈ میپ شامل ہے۔ ایتھنول کی پیداوار کے لیے فیڈ اسٹاک کی توسیع؛ ای بی پی پروگرام کے تحت ایتھنول کی خریداری کے لیے منافع بخش قیمت؛ ای بی پی پروگرام کے لیے ایتھنول پر جی ایس ٹی کی شرح کو کم کر کے 5فیصد کر دیا گیاہے۔ ملاوٹ کے لیے ریاستوں میں ایتھنول کی مفت نقل و حرکت کے لیے صنعتوں (ترقی اور ضابطہ) ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔ملک میں ایتھنول کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے سود میں رعایتی اسکیم؛ ایتھنول کی خریداری کے لیے سرکاری سیکٹرکی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں(او ایم سیز) کے ذریعے باقاعدہ دلچسپی کا اظہار (ای او ایل) کا اظہار کیا گیا ہے۔

******

ش ح۔ م ع ۔ ف ر

U:9541

 


(Release ID: 2043143) Visitor Counter : 47