سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ماحول کے موافق ٹیکنالوجی

Posted On: 08 AUG 2024 12:08PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکر ی نے آج لوک سبھا  میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ سڑک کی تعمیر  کے لیے ماحول کے موافق  مضبوط اور گرین سازوسامان  اور  جدید تعمیراتی طور طریقوں اور ٹیکنالوجی کو اپنانا ایک مسلسل عمل ہےاور مقامی تحقیق کے نتائج کی بنیاد پر، انڈین روڈز کانگریس (آئی آر سی) کے ذریعے نئے معیارات/رہنما خطوط وضع کیے جاتے ہیں اور اس طرح کے سازوسامان اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً آئی آر سی کے موجودہ معیارات/رہنما خطوط میں ترمیم کی جاتی ہے۔ایم او آر ٹی ایچ /این ایچ اے آئی   نے بھی  ماحول کے لئے سازگار سازوسامان / پروسس کے استعمال کے بارے میں پالیسی رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں۔ نئے/ اختراعی میٹریلس / پراسس کو  بھی آئی آر سی کے ذریعے آزمائشی حصوں میں استعمال کے لیے تسلیم کیا جاتا ہے۔ ایسے تمام سازوسامان  اورپراسس جن کی اجازت آئی آر سی کے معیارات/رہنما خطوط، بین الاقوامی معیارات جیسے امریکن ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ ہائی وے اینڈ ٹرانسپورٹیشن آفیشلز (اے اے ایس ایچ ٹی او  )، امریکن سوسائٹی فار ٹیسٹنگ آف میٹریلز (اے ایس ٹی ایم )، یورو کوڈز، برٹش کوڈز کے ساتھ ساتھ منظور شدہ  میٹریلس  قومی شاہراہوں کے منصوبوں میں آئی آر سی کی طرف  سے  اجازت حاصل ہے۔ قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں  کو  عام طور پرای پی سی/ایچ اے ایم/ بی او ٹی  موڈ پر لاگو کیا جاتا ہے جہاں ٹھیکیدار/رعائت دینے والے  اپنے ڈیزائن کو قابل اطلاق مینوئل، معیارات/ہدایات/کوڈز وغیرہ کے مطابق انجام دیتے ہیں اور پھر این ایچ  منصوبے  میں اس کے حقیقی استعمال سے پہلے اے آئی /آئی ای  کے ذریعے ان کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

بہار میں قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں  کو وزارت کی عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں  کے ذریعہ  نافذ  کیا جاتا ہے ، جن میں این ایچ اے آئی ، ریاستی آر سی ڈی  کے ساتھ ساتھ وزارت کی اپنی پی آئی یوز وغیرہ شامل ہیں اور وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وزارت کے رہنما خطوط پر عمل کیا جائے۔

مختلف قسم کے ماحول کے لئے سازگار ، سبز اور مضبوط میٹریل (سازوسامان)  جیسے فلائی ایش، سلیگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن ویسٹ، ویسٹ پلاسٹک، کرمب ربڑ موڈیفائیڈ بٹومین، جیو سنتھیٹکس بشمول جوٹ اور کوئر، گراؤنڈ گرانولیٹڈ بلاسٹ فرنس سلیگ وغیرہ مختلف این ایچ پروجیکٹس میں دستیابی اور استعمال کے قابل عمل پر منحصر  ہونے  پر استعمال کئے جاتے ہیں۔

*****

U.No:9533            

         ش ح۔ح ا ۔رم



(Release ID: 2043030) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil