کارپوریٹ امور کی وزارتت
ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے نے آئی آئی سی اے میں عمل اورتحقیق میں مصروف سرکردہ فرموں کے ساتھ گول میز مشاورت کی صدارت کی
Posted On:
07 AUG 2024 6:46PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے 2 اگست 2024 کو گروگرام کے آئی آئی سی اے کیمپس میں ایگزیکٹو سرچ فرموں یعنی عمل اورتحقیق میں مصروف کاروباری اداروں کے ساتھ ایک بند دروازے کی گول میز مشاورت کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اس تقریب میں 20 سے زیادہ مینیجنگ پارٹنرز، ایکویٹی پارٹنرز، اور سینئر پارٹنرز، جو ہندوستان میں کچھ انتہائی باوقار ایگزیکٹو سرچ فرموں کی نمائندگی کرتے ہیں، ایک مقام پرجمع ہوئے۔ جس کا مقصد ہندوستانی بورڈ رومز میں بورڈ کی ساخت کو مضبوط بنانے کے لیے صنعت کے کلیدی متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنا تھا۔
آئی آئی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او اور نیشنل فنانشل رپورٹنگ اتھارٹی (این ایف آر اے) کے چیئرمین ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے نے میٹنگ کی صدارت کی۔ آئی آئی سی اے کے اسکول آف کارپوریٹ گورننس اینڈ پبلک پالیسی کے سربراہ ڈاکٹر نیرج گپتا، آئی آئی سی اے کے چیف پروگرام ایگزیکٹو جناب میتھیو جان اور آئی آئی سی اے کے چیف پروگرام ایگزیکٹو مسٹر منوج سنگھ نے تقریب کے دوران کارروائی کی قیادت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں، ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے نے سیشن کی اہمیت اور بورڈ گورننس کو بڑھانے میں ایگزیکٹو سرچ فرموں یعنی عمل اورتحقیق میں مصروف کاروباری اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔
آئی آئی سی اے کے ،اسکول آف کارپوریٹ گورننس اینڈ پبلک پالیسی،کے سربراہ ڈاکٹر نیرج گپتا ، ، چیف پروگرام ایگزیکٹو، آئی آئی سی اے اورجناب میتھیو جان نے ایک پریزنٹیشن پیش کی جس میں آئی آئی سی اے، اس کی مختلف پہل قدمیوں اور آزاد ڈائریکٹر ڈیٹا بینک کواجاگرکیاگیا۔
مشاورت میں جن فرموں کی نمائندگی کی گئی ان میں کارن فیری، ایگون زیہنڈر، ایگزیکٹیو ایکسیس، اے بی سی کنسلٹنٹس، کیسٹریا، کے پی ایم جی، پیڈرسن اینڈ پارٹنرز، ای ایم اے پارٹنرز، ڈی ایچ آر گلوبل، بوائیڈن انڈیا، شیفیلڈ ہاورتھ، واہورا، ایتھینا کنسلٹنگ، 3 پی کنسلٹنٹس، واک واٹرٹیلنٹ ایڈوائزرس ،ڈیننجر کنسلٹنگ اور زفینو شامل تھے۔
گول میز مشاورت میں ہندوستانی کاروباری منظر نامے میں بہترین طورطریقوں کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی تعاون پرمبنی سرگرمیوں کے لیے آئی آئی سی اے کے عزم پر زور دیا گیا۔ مشاورت نے ایک بھرپور مکالمے کو فروغ دیا، جس نے ایگزیکٹو سرچ فرموں کی توقعات اور تجربات کے بارے میں بیش قیمت بصیرت فراہم کی۔ اس تقریب نے بورڈ گورننس کے لیے ایک مضبوط فریم ورک کو فروغ دینے اور بورڈ کی تشکیل اور اثرانگیزی کو بڑھانے میں ایگزیکٹو سرچ اور ٹیلنٹ ایڈوائزری فرموں کے کردار کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم پر بھی زور دیا۔
اس سے پہلے اپنے خطبہ استقبالیہ میں ڈاکٹر نیرج گپتا نے مشاورت کا سیاق و سباق طے کیا۔
پریزنٹیشنز کے بعد، شرکاء کے تعارف کے ایک دور سے بحث کا آغاز ہوا، جس میں مندوبین کو اپنے پس منظر اور توقعات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا گیا اور مندرجہ ذیل کلیدی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا:
- عکاسی اور توقعات: ایگزیکٹو سرچ فرموں نے بورڈ کے طور طریقوں اور ڈائریکٹر کے انتخاب پر اپنی بصیرت کا اشتراک کیا۔
- انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر ڈیٹا بینکس (آئی ڈی ڈی بی ) کی صنعت کے لیے قدر کی تجاویز: آئی ڈی ڈی بی کی جانب سے صنعت کو پیش کیے جانے والے منفرد فوائد اور فوائد کی تلاش۔
- آئی ڈی ڈی بی تک سرچ فرم کی رسائی کو فعال کرنا: ایگزیکٹو سرچ فرموں کے ذریعےآئی ڈی ڈی بی تک رسائی اور استعمال کو بڑھانے کی حکمت عملی۔
- بورڈ مینڈیٹ کے لیے کارپوریٹس کے ذریعے تلاش فرموں / بیرونی صلاح کاروں کے استعمال کو اجتماعی طور پر بڑھانے کے مواقع: بورڈ ممبران کی بھرتی کی اثرانگیزی کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کے مواقع کی نشاندہی کرنا۔
- آئی آئی سی اے کی پہل قدمیاں اور تعاون پر مبنی سرگرمی: کارپوریٹ گورننس کی عمدگی کی معاونت اور فروغ دینے کے لیےآئی آئی سی اے کے موجودہ اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال۔
آئی آئی سی اے ان پہل قدمیوں کو آگے بڑھاتا ہے جو اچھی حکمرانی اور ذمہ دارانہ کاروباری طور طریقوں کو فروغ دیتی ہیں۔ اس گول میز سے جمع ہونے والی بصیرتیں مستقبل کی حکمت عملیوں اورپہل قدمیوں سے آگاہ کریں گی جن کا مقصد آزاد ڈائریکٹر ڈیٹا بینک - اس کی افادیت اور کلیدی متعلقہ فریقوں کے لیے مطابقت - اور دیگر آئی آئی سی اے پہل قدمیوں،جن کا مقصد ہندوستان میں کارپوریٹ گورننس کی عمدہ کارکردگی کو آگے بڑھانا ہے،کو بہتربناناہے
**********
(ش ح ۔ع م۔ع آ)
U-9522
(Release ID: 2042948)
Visitor Counter : 47