کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی گیس میں منتقلی

Posted On: 07 AUG 2024 4:18PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ہے  کہ حکومت نے پی ایس یوز اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے لیے کول/لگنائٹ گیسیفیکیشن پروجیکٹس کو فروغ دینے کے لیے وائبلٹی گیپ فنڈنگ ​​(وی جی ایف) فراہم کرنے کے لیے 8500 کروڑ روپے کے مالی اخراجات کے ساتھ ایک اسکیم شروع کی ہے۔ منظور شدہ اسکیم مندرجہ ذیل تین زمروں کے تحت منصوبوں کا احاطہ کرتی ہے۔

  • زمرہ I، 4050 کروڑ روپے کی فراہمی کے ساتھ، سرکاری پی ایس یوز کے لیے ہے۔ وہ فنڈنگ ​​اعانت کے لیے تجاویز پیش کر سکتے ہیں، اور تین منتخب پروجیکٹوں کو زیادہ سے زیادہ 1350 کروڑروپے یا پروجیکٹ لاگت کا 15فیصد، جو بھی کم ہو، ملیں گے۔
  • زمرہ II، 3850 کروڑ  روپےکے ساتھ، نجی شعبے اور سرکاری پی ایس یوز دونوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 1000 کروڑ روپے کی گرانٹ کے ساتھ دستیاب ہے۔ یا پروجیکٹ لاگت کا 15فیصد، جو بھی کم ہو۔
  • زمرہ III، مظاہرے کے لیے 600 کروڑ روپے کے ساتھ یا چھوٹے پیمانے کے پروجیکٹوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اخراجات فی پروجیکٹ 100 کروڑ روپے یا پروجیکٹ لاگت کا 15فیصد، جو بھی کم ہو۔

کوئلہ کی وزارت نے تینوں زمروں کے تحت کوئلہ/لگنائٹ گیسی فیکیشن پروجیکٹس کے قیام کے لیے درخواستیں طلب کرنے کے لیے درخواستیں( آر ایف پیز) پیش کی ہیں، جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے۔ آر ایف پیز مالیاتی ترغیبی اسکیم کے معاہدے پر عمل درآمد کی تاریخ سے 5 سال کا ٹائم فریم فراہم کرتے ہیں۔ ٹائم لائنز کے مطابق، بولی جمع کرانے کی تاریخ 11.11.2024 ہے اور معاہدے پر عمل درآمد کی تاریخ 13.05.2025 ہے۔ لہٰذا، ملک میں مئی 2030 تک تجارتی پیمانے پر کول گیسی فیکیشن(کوئلے کی گیس میں منتقلی) کے منصوبے متوقع ہیں۔

**********

ش ح۔س ب۔ رض

U:9520



(Release ID: 2042915) Visitor Counter : 21