بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے واستوہاؤسنگ فائننس کارپوریشن لمیٹڈ میں 360 وَن نجی مساوی فنڈ کے ذریعہ حصولیابی کو منظوری دی

Posted On: 07 AUG 2024 6:47PM by PIB Delhi

بھارتی مسابقتی کمیشن نے واستو ہاؤسنگ فائننس کارپوریشن لمیٹڈ میں 360 وَن نجی مساوی فنڈ کے ذریعہ حصولیابی کو منظوری دے دی ہے۔

360 وَن نجی مساوی فنڈ (360 فنڈ)  زمرہ II متبادل سرمایہ کاری فنڈ کے طور پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا  کے ساتھ درج رجسٹر ہے اور اسے بھارت اور دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔ 360 وَن الٹرنیٹس ایسیٹ مینجمنٹ لمیٹڈ (360 اے اے ایم ایل) 360 فنڈ کا سرمایہ کاری منیجر ہے۔ 360 اے اے ایم ایل ایک مکمل ملکیت والی معاون کمپنی ہے  اور اس کا انتظام حتمی طور پر 360 وَن ڈبلیو اے ایم لمیٹڈ (360 او ڈبلیو ایل) کے ہاتھوں میں ہے۔ 360 فنڈ اور 360 اے اے ایم ایل کو مشترکہ طور پر ’’360 وَن/حاصل کنندہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ 360 اے اے ایم ایل 360 وَن اداروں کو سرمایہ کاری انتظام کاری خدمات بہم پہنچاتی ہے۔

واستو ہاؤسنگ فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ (وی ایچ ایف سی ایل/ٹارگٹ) دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں قرض، مکان کے لیے قرض ، ہوم ایکسٹینشن قرض، پلاٹ اور تعمیراتی قرض،  پراپرٹی کے لیے قرض اور مائیکرو/ایم ایس ایم ای قرض فراہم کرتی ہے۔ واستو فِن سرو انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ وی ایچ ایف سی ایل کا ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے اور یہ مالیاتی خدمات خصوصاً- کسی فرد، فرم، کارپوریٹ ادارے یا کسی دوسرے ادارے کو تمسکات کے ساتھ یا اس کے بغیر قرضوں اور کریڈٹ/ایڈوانس رقم کی فراہمی جیسے کاروبار میں مصروف عمل ہے۔ یہ دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ کار کے لیے قرض، تجارتی موٹر گاڑی کے لیے قرض، ٹریکٹر کے لیے قرض، تعمیراتی سازو سامان کے لیے قرض، پراپرٹی کے لیے قرض، وغیرہ جیسی سہولت فراہم کرتا ہے۔

360 فنڈ، اپنی مختلف اسکیموں اور معاون اداروں کے ذریعہ،  ہدف (مجوزہ مرکب) میں مساوی حصص کی ثانوی خریداری  کے لیے تجویز پیش کرتا ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم جلد ہی پیش کیا جائے گا۔

****

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9518




(Release ID: 2042911) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Telugu