کانکنی کی وزارت
اہم معدنیات کی تلاش اور کارروائیاں
Posted On:
07 AUG 2024 3:35PM by PIB Delhi
ہندوستان اپنی اہم معدنیات کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے درآمدات پر انحصار کرتا ہے اور معدنیات جیسے لیتھیم، کوبالٹ، نکل، فاسفورس، پوٹاش وغیرہ درآمد کرتا ہے۔
مرکزی حکومت نے 17.08.2023 سے ایم ایم ڈی آر ترمیمی ایکٹ 2023 کے ذریعے مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1957 میں ترمیم کی ہے۔ مذکورہ ترمیم کے ذریعے، مرکزی حکومت کو مذکورہ ایکٹ کے پہلے شیڈول کے حصہ-ڈی میں درج 24 اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے لیے خصوصی طور پر کان کنی کے لیز اور کمپوزٹ لائسنس کی نیلامی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ معدنیات کی وزارت، حکومت ہند نے اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے 14 بلاکس کی کامیابی سے نیلامی کی ہے۔
مرکزی حکومت کی طرف سے اہم معدنیات کی نیلامی کے علاوہ، اہم اور گہرائی میں موجود معدنیات کی تلاش کو مزید فروغ دینے کے لیے، ایک نئی معدنیات کی رعایت، یعنی 29 گہرائی میں بیٹھی معدنیات کے لیے ایکسپلوریشن لائسنس متعارف کرایا گیا ہے جس کا ذکر نئے داخل کردہ ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے ساتویں شیڈول میں کیا گیا ہے۔ نیلامی کے ذریعے ملنے والا ایکسپلوریشن لائسنس لائسنس دہندہ کو ان معدنیات کے لیے ریونیو شیئر کی وصولی کے بعد دریافت شدہ بلاکس میں کان کنی شروع ہونے کے بعد ان کی تلاشی اور امکانی کارروائیاں کرنے کی اجازت دے گا۔
وزارت نے اہم معدنیات کی تلاش کے پروگرام کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔ اس کے مطابق، گزشتہ تین سالوں (2021-22 سے 2023-24) کے دوران، جی ایس آئی نے مختلف اہم اور اسٹریٹجک معدنیات پر معدنیات کی تلاش کے 368 منصوبے شروع کیے ہیں۔ موجودہ ایف ایس 2024-25 کے دوران، جی ایس آئی نے ملک بھر میں مختلف اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی معدنی صلاحیت کا اندازہ لگانے کے لیے 196 معدنیات کی تلاش کے منصوبے شروع کیے ہیں۔
نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) کے قیام کے بعد سے، این ایم ای ٹی کے ذریعے کل 393 پروجیکٹوں کو فنڈ فراہم کیے گئے ہیں۔ 393 منصوبوں میں سے 122 منصوبے مختلف ایکسپلوریشن ایجنسیوں کے ذریعے اہم معدنیات کے ہیں۔
تلاش میں نجی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، کانوں کی وزارت نے 23 نجی ایکسپلوریشن ایجنسیوں (این پی ای اے) کو نامزد کیا ہے۔ یہ ایجنسیاں این ایم ای ٹی کے ذریعے تلاش کے منصوبے شروع کر رہی ہیں۔ نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) نے کمپوزٹ لائسنس اور ایکسپلوریشن لائسنس کے حاملین کے لیے تلاشی کے اخراجات کی جزوی ادائیگی کے لیے دو اسکیمیں جاری کی ہیں۔ ان اسکیموں کے تحت، لائسنس یافتہ افراد کے ذریعہ کیے گئے ایکسپلوریشن اخراجات کا 50 فیصد تک کی واپسی کی جاتی ہے۔
کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
********
ش ح۔ ف ش ع- م ر
U: 9480
(Release ID: 2042883)
Visitor Counter : 38