سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

بڑے شہروں میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے لئے ٹریفک کی میپنگ

Posted On: 07 AUG 2024 1:06PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ شہری منصوبہ بندی ریاست کا موضوع ہے۔ اس کے مطابق، بڑے شہروں میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے ٹریفک کی نقشہ سازی اور ماڈلنگ بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومتیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی)/ شہری مقامی اداروں کے ذریعے کی جاتی ہیں۔ مکانات اور شہری امور کی وزارت  نے مختلف رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔جن میں  نیشنل اربن ٹرانسپورٹ پالیسی، 2006، میٹرو پالیسی، 2017 اور ٹرانزٹ اورینٹڈ ڈویلپمنٹ پالیسی  شامل ہیں۔ تاکہ میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے ٹریفک میپنگ ٹرانسپورٹ سے متعلق مختلف مسائل سے نمٹنے کے لیے پائیدار اقدام کو اپنایا جاسکے ۔

اس کے علاوہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے اپنے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انڈین اکیڈمی آف ہائی وے انجینئرز (،آئی اے ایچ ای) کے ذریعے یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز(یو این ایس ڈبلیو) کو سنٹر فار ایڈوانسڈ ٹرانسپورٹیشن ٹیکنالوجی اینڈ سسٹم  کے قیام کے لیے اس کی خدمات حاصل کی ہیں جس میں 2 شہروں، ناگپور اور میرٹھ کے لیے انڈین اسپیسیفک اربن پراسیو ڈیٹا ماڈل تیار کیا جائے گا تاکہ بھیڑ بھاڑ کے علاقے/زون کا نقشہ بنایا جا سکے۔

مزید برآں، ریاستی حکومت کی مخصوص درخواست پر،آئی اے ایچ ای نے بھیڑبھاڑ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے بولی کے دستاویزات، ٹریفک میپنگ اور ماڈلنگ کے تصورات کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنی مہارت کو بڑھایا ہے۔ ،آئی اے ایچ ای نے دہلی کے قومی راجدھانی خطے اور  مہاراشٹر کے چھ شہروں (ممبئی، پونے، نوی ممبئی، چھترپتی سنبھاجی نگر، ناسک اور تھانے) کے لیے متعلقہ ریاستی حکومتوں کی قیمت پر اس طرح کی مہارت کو بڑھایا ہے۔

شہر کی بھیڑ کو کم کرنے اور شہری پبلک ٹرانسپورٹ کے موڈل حصہ کو بڑھانے کے لیے، حکومت نے تقریباً 945 کلومیٹر میٹرو ریل لائنوں کی ترقی میں اپنا تعاون دیا  ہے جس میں 34 کلومیٹر دہلی-میرٹھ ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) شامل ہیں جو 21 مختلف شہروں میں چل رہے ہیں۔ مزید یہ کہ ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً 939 کلومیٹر میٹرو ریل پروجیکٹ زیر تعمیر ہیں۔ حال ہی میں، حکومت نے 16 اگست 2023 کو’پی ایم ای-بس سیوا‘' کو بھی شروع کیا ہے تاکہ شہری علاقوں میں 10,000 الیکٹرک بسوں کی تعیناتی کے لیے ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے لئے 20,000 کروڑ روپے کی  مرکزی امداد سے بس سرگرمیوں  کو بڑھایا جا سکے۔

 

ریاستی موضوع ہونے کی وجہ سے، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) عام طور پر قومی راجدھانی خطہ میں ٹریفک کا کوئی مطالعہ نہیں کرتی ہے۔ تاہم، حکومت نے درج ذیل ہائی وے پروجیکٹوں کو لے کر دہلی کے قومی راجدھانی خطہ کے تحت سڑکوں پر بھیڑ کو کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014UK9.png

قومی شاہراہوں کے منصوبوں  کے علاوہ، حکومت نے میٹرو خدمات تیار کی ہیں، جو تقریباً 393 کلومیٹر کے نیٹ ورک پر کام کر رہی ہیں جس میں روزانہ اوسطاً 70,000 مسافر سفر کرتے ہیں۔ مزید برآں، میٹرو لائنوں کی تقریباً 86 کلومیٹر مجموعی لمبائی زیر تعمیر ہے، جس کے مکمل ہونے پر دہلی کے این سی ٹی میں آسان اور سستی پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو مزید فروغ ملے گا۔

حکومت نے بھاری صنعتوں کی وزارت کی الیکٹرک گاڑیوں کی تیز رفتار اختیار اور مینوفیکچرنگ (FAME) اسکیم کے تحت 1221 الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے حکومت دہلی کو مرکزی امداد بھی منظور کی ہے۔ اس سے نجی گاڑیوں کی تعداد کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی جس سے نہ صرف بھیڑ میں کمی آئے گی بلکہ آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

****

ش ح۔ ح ا ۔ ج

Uno-9462



(Release ID: 2042722) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Hindi , Tamil