ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
قومی ہنر مندی کی اہلیت کا فریم ورک
Posted On:
07 AUG 2024 2:02PM by PIB Delhi
ہنرمندی کے فروغ اور انترپرینیورشپ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب جینت چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے دسمبر 2013 میں قومی ہنر مندی کی اہلیت کا فریم ورک (این ایس کیو ایف) کا آغاز کیا تھااور ا جون، 2023 میں اس کی وضاحت کی گئی تھی اور اسے نوٹی فائی کیا گیا تھا۔ این ایس کیو ایف ایک نتیجہ اور قابلیت پر مبنی فریم ورک ہے جو علم، ہنر، اہلیت، کی سطحوں کی ایک سلسلے کے مطابق قابلیت کو منظم کرتا ہے اور ذمہ داری کی سطح سیکھنے کے نتائج کے لحاظ سے بیان کی گئی ہے جو سیکھنے والے کو رسمی، غیر رسمی یا انفارمل سیکھنے کے ذریعے حاصل کرنا چاہیے جس میں ماہرین تعلیم، پیشہ ورانہ تعلیم، تربیت اور ہنر مندی اور تجرباتی سیکھنے بشمول متعلقہ تجربہ اور حاصل کردہ مہارت/پیشہ ورانہ سطح شامل ہو سکتی ہے جو تشخیص کے ساتھ مشروط ہے۔ این ایس کیو ایف کو سطح ایک سے 8 تک الگ کیا گیا ہے اور ہر سطح مہارت، پیچیدگی، علم، ذمہ داری اور خود مختاری کی مختلف سطح کی نمائندگی کرتا ہے۔ این ایس کیو ایف کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:
- ماہرین تعلیم، ہنر مندی تجرباتی سیکھنے بشمول متعلقہ تجربہ اور حاصل کردہ مہارت/پیشہ ورانہ سطح، تشخیص کی شرط کے ساتھ، کی مختلف جہتوں میں پیشہ ورانہ تعلیم، تربیت اور ہنر سیکھنے کو مربوط اور کریڈٹ دینے کو فراہم کرتے ہیں۔
- پہلے سے طے شدہ این ایس کیو ایف /این سی آر ایف لیول تفویض کرتے ہوئے کورس/ قابلیت سے گزرنے کے بعد متوقع علم، مہارت، اہلیت، ذمہ داری اور سیکھنے کے نتائج کے لحاظ سے مطلوبہ قابلیت کی سطح واضح طور پر بیان کرتی ہیں۔
- پیشہ ورانہ تعلیم / ہنر مندی سمیت اسکول اور اعلیٰ تعلیم میں، گھنٹوں/سالوں کے سیکھنے کی مجموعی تعداد کی بنیاد پر کریڈٹ لیول تفویض کرنے میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔
- پیشہ ورانہ اور عمومی تعلیم کے درمیان تعلیمی مساوات قائم کرتی ہیں جبکہ ان کے اندر اور ان کے درمیان نقل و حرکت کے قابل بناتی ہیں۔
- اسکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم، تکنیکی تعلیم، پیشہ ورانہ تعلیم، تربیت اور ہنر مندی، اور ملازمت کی منڈیوں کے اندر اور اس کے درمیان ملٹی ڈسپلنریٹی، ملٹیپل انٹری- ملٹیپل ایگزٹ (ایم ای- ایم ای) اور ترقی کے راستے کے قابل بناتی ہیں۔
- طالب علموں/ سیکھنے والوں کو ان کے سیکھنے کی رفتار اور کیریئر کے انتخاب کے لئے لچک فراہم کرتی ہیں، جس میں درمیان میں کورس کی تصحیح پر انتخاب شامل ہے۔
- تمام شعبوں میں انٹرن شپ اپرنٹس شپس اور ملازمت کی تربیت کے ذریعے صنعت اور آجروں کے ساتھ قریبی شراکت داری کے ذریعے سیکھنے کو تسلیم کرتی ہیں۔
- قابل اعتبار تشخیصی عمل کے ذریعے پرائیر لرننگ (آر پی ایل) کی پہچان فراہم کرتی ہیں۔
- این ایس کیو ایف تاحیات سیکھنے اور ہنر مندی کی ترقی کے قابل بناتا ہے اور اسے فروغ دیتا ہے۔
حکومت ہند کے اسکل انڈیا مشن (ایس آئی ایم ) کے تحت، ہنر مندی اور کاروبار کی ترقی کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) مہارت کی ترقی کے مراکز/کالجوں/انسٹی ٹیوٹ وغیرہ کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے ہنر، دوبارہ ہنر اور اعلیٰ مہارت کی تربیت مختلف اسکیموں، جیسے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی)، جن سکشن سنستھان (جے ایس ایس)، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس) اور کرافٹسمین ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس) کے تحت صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز) کے ذریعے پورے ملک میں سماج کے تمام طبقات بشمول نوجوانوں کو تربیت فراہم کرتی ہے۔ ان اسکیموں کا خلاصہ حسب ذیل ہے:
پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی): پی ایم کے وی وائی اسکیم دیہی علاقوں سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کو شارٹ ٹرم ٹریننگ (ایس ٹی ٹی) کے ذریعے ہنر مندی کی ترقی کی تربیت فراہم کرنے اور پیشگی سیکھنے کی پہچان (آر پی ایل) کے ذریعے اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ کے لیے ہے۔
جن سکشن سنستھان (جے ایس ایس) اسکیم: جے ایس ایس کا بنیادی ہدف غیر خواندہ، نو خواندہ افراد اور 15-45 سال کی عمر کے گروپ میں 12ویں جماعت تک ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے اور اسکول چھوڑنے والے افراد کو’’دیویانگ جن‘‘ اور دیگر مستحق معاملات میں عمر میں مناسب رعایت کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرنا ہے ۔ دیہی علاقوں اور شہری کم آمدنی والے علاقوں میں خواتین، ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔
نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس): یہ اسکیم اپرنٹس شپ ٹریننگ کو فروغ دینے اور اپرنٹس کو وظیفہ کی ادائیگی کے لیے مالی مدد فراہم کرکے اپرنٹس کی مصروفیت کو بڑھانے کے لیے ہے۔ تربیت صنعت میں کام کی جگہ پر بنیادی تربیت اور ملازمت کی تربیت / عملی تربیت پر مشتمل ہے۔
دستکاروں کی تربیتی اسکیم (سی ٹی ایس): یہ اسکیم ملک بھر میں صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئیز) کے ذریعے طویل مدتی تربیت فراہم کرنے کے لیے ہے۔ آئی ٹی آئیز پیشہ ورانہ/ہنر مندی کے تربیتی کورسز کا ایک سلسلہ پیش کرتے ہیں جس میں معاشی شعبوں کی ایک بڑی تعداد کا احاطہ کیا جاتا ہے جس کا مقصد صنعت کو ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو خود روزگار فراہم کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا ک ۔ن ا۔
U-9464
(Release ID: 2042658)
Visitor Counter : 44