قبائیلی امور کی وزارت
درج فہرست قبائل کے زمرے کے پی ڈبلیو ڈیز کے لیے 7.97 لاکھ سے زیادہ منفرد معذوری کے شناختی کارڈ بنائے گئے، جن میں 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے پی ڈبلیو ڈیز کے لیے 117541 کارڈ شامل ہیں
Posted On:
07 AUG 2024 3:01PM by PIB Delhi
مورخہ 15جولائی2024 تک، مجموعی طور پر 10955968 منفرد معذوری کےشناختی کارڈ (یو ڈی آئی ڈی) بنائے گئے ہیں، جن میں سے 797698 یو ڈی آئی ڈی کارڈ درج فہرست قبائل کے زمرے کے معذور افراد (پی ڈبلیو ڈیز) کے لیے بنائے گئے ہیں، جیسا کہ https://www.swavlambancard.gov.in پورٹل پر درخواست دہندہ پی ڈبلیو ڈی زمرے کے ذریعہ دکھایا گیا ہے۔ مذکورہ ایس ٹی زمرے کے لیے بنائے گئے یو ڈی آئی ڈی کارڈوں کی تعداد میں سے، 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے پی ڈبلیو ڈیز کے لیے 117541 یو ڈی آئی ڈی کارڈ بنائے گئے ہیں۔
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کے محکمہ برائے معذور افراد (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے مطلع کیا ہے کہ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی،معذوری سے متعلق اعداد و شمار کے لیے رجسٹرار جنرل اور مردم شماری کمشنر کے دفتر کے ذریعے کرائی جانے والی مردم شماری پر انحصار کرتا ہے۔
مزید برآں، محکمہ ،یو ڈی آئی ڈی پروجیکٹ کو متعلقہ ریاستی سرکاروں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے مطلع کردہ مجاز طبی حکام کے ذریعے پی ڈبلیو ڈیز کو معذوری کے سرٹیفکیٹ اور منفرد معذوری شناختی کارڈ جاری کرنے کے مقصد سے لاگو کرتا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد پی ڈبلیو ڈیز کو سرکاری فوائد پہنچانے کے نظام میں شفافیت لانا اور کارکردگی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یہ بات قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگاداس یوکی نے آج راجیہ سبھا میں سوالات کے تحریری جوابات میں فراہم کیں۔
************
ش ح۔ ا ع ۔ را
U-9468
(Release ID: 2042634)
Visitor Counter : 40