دیہی ترقیات کی وزارت
دین دیال انتیودیہ یوجنا - دیہی ذریعہ معاش سے متعلق قومی مشن نےایل ای اے پی کے ساتھ لاکھوں ڈیزائنرز، اربوں خواب کا آغاز کیا
لاکھوں ڈیزائنرز، اربوں خواب کا ہدف دیہی قائدین،اگلی صف میں تبدیلی لانے والے ایجنٹس اور دیہی صنعت کاروں کااحاطہ کرنا ہے
Posted On:
06 AUG 2024 8:41PM by PIB Delhi
دین دیال انتیودیہ یوجنا – دیہی ذریعہ معاش سے متعلق قومی مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم) نے آج ‘‘لاکھوں ڈیزائنرز،اربو ں خواب’’ پہل قدمی کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس اختراعی پروگرام کا مقصد پورے ہندوستان کے لوگوں کو پیچیدہ سماجی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سسٹم ڈیزائن کے طریقہ کار سے واقفیت کے ساتھ بااختیار بنانا ہے۔ یہ پہل قدمی ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کے تعاون سے ایل ای اے پی کی سربراہی میں شروع کی گئی ہے۔ایل ای اے پی ایک محرک تنظیم ہے جو ہارورڈٹی۔ ایچ۔ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ (ڈی-لیب) اور ٹرانسفارم رورل انڈیا فاؤنڈیشن (ٹی آر آئی ایف) میں ڈیزائن لیبارٹری کے ذریعہ ہندوستان میں تیار کردہ کثیرشعبہ جاتی کام سے ابھری ہے۔ اس کے لئے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے ذریعہ بنیادی سرمایہ کاری فنڈ فراہم کیا گیا ہے ۔
لانچ تقریب کی صدارت حکومت ہند کے دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) میں دیہی ذریعہ معاش (آر ایل) کےایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے کی اور اس تقریب میں دیہی ذریعہ معاش کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ اسمرتی شرن، اورڈی اے وائی –این آر ایل ایم کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب رمن وادھواکے ساتھ ساتھ ایم او آر ڈی سے این ایم ایم یو کے ماہرین نے بھی شرکت کی ۔ایل ای اے پی سے، جانز ہاپکنز یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ فیکلٹی آف ڈیزائن نالج اور ایل ای اے پی کے سی ای او جناب آندرے نوگیرا، پی ایچ ڈی نے پروگرام کے وژن اور ساخت کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دی۔ٹی آر آئی ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب انیش کمار اور ایل ای اے پی اور ٹی آر آئی ایف کے دیگر نمائندے بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔ اس تقریب میں ریاستی دیہی ذریعہ معاش مشن(ایس آر ایل ایم) کے ایس ایم ڈیز/ سی ای اوز نے آن لائن شرکت کی۔ اس کے بعد ہندوستان کی دیہی برادریوں پر متوقع اثرات کے بعد متحرک اور دل چسپ تبادلہ خیال کیا گیا۔
‘‘لاکھوں ڈیزائنرز، کروڑوں خواب’’ ایک منفرد پہل قدمی ہے جو سسٹم ڈیزائن کے طریقہ کار سے واقفیت فراہم کرکے افراد کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس پہل قدمی کا مقصد دیہی قائدین، اگلی صف میں تبدیلی لانے والے ایجنٹس اور دیہی صنعت کاروں کااحاطہ کرنا اور انہیں مؤثر، توسیع پذیر حل تخلیق کرنے کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ پروگرام کے بنیادی مقاصد میں نظام کی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیزائن فریم ورک میں شرکاء کی مہارت کو بڑھانا، پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے متنوع متعلقہ فریقوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا، اور تخلیقی صلاحیتوں اور ملکیت کے ذریعے بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے اعتماد اور ایجنسی کو فروغ دینا شامل ہے۔ متوقع نتائج میں ایسے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد شامل ہے جن میں سسٹمز کے ڈیزائن کا علم ہے، اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں جدت طرازی کو آگے بڑھانا؛ ایسے حل کی ترقی جو معیار زندگی کو بہتر بناتے ہیں اور معاشی ترقی کو فروغ دیتے ہیں، ماحولیاتی، سماجی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پائیدار طریقوں کو اپنانا؛ اور ڈیزائن اور اختراع میں ہندوستان کو عالمی رہنما کے طور پر پوزیشن میں لانا بھی اس کے مقاصد میں شامل ہے۔
‘‘لاکھوں ڈیزائنرز، کروڑوں خواب’’ کا مقصد دیہی قائدین کی ایک نئی نسل کو بااختیار بنانے ہوئے،سماجی چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقے میں انقلابی تبدیلی لانا ہے، تاکہ ہندوستان بھر میں ہماری برادریوں اور اس سے باہر پائیدار ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔
********
ش ح۔ ع م ۔ف ر
(U: 9448)
(Release ID: 2042489)
Visitor Counter : 51