صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سَرو دوا سیون کے بارے میں اپ ڈیٹ


138 (40 فیصد) اضلاع ٹرانسمشن اسیسمنٹ سروے- I میں کامیاب ہوئے اور ماس ڈرگ ایڈمنسٹریشن بند کر دیا ہے

ٹی ایس اے – I، ٹی اے ایس – II اور ٹی اے ایس- III میں کامیابی حاصل کرنے والے اضلاع کی تعداد بالترتیب 138، 128 اور 106 ہے (مجموعی)

Posted On: 06 AUG 2024 2:40PM by PIB Delhi

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سرو دوا سیون یا ماس ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایم ڈی اے) لیمفیٹک فلیریاسس (ای ایل ایف) کے خاتمے کے لیے کلیدی حکمت عملیوں میں سے ایک ہے۔ ماس ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایم ڈی اے ) کو 2004 میں ای ایل ایف کے لیے حکمت عملی کے طور پر اپنایا گیا تھا اور ہر سال اس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

نیشنل سینٹر فار ویکٹر بورن ڈیزیز کنٹرول (این سی وی بی ڈی سی) سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، ہندوستان میں، 20 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 345 اضلاع لیمفیٹک فائلریاسس (ایل ایف) کے لیے مقامی ہیں۔ ان میں سے 138 (40فیصد) اضلاع نے ٹرانسمیشن اسیسمنٹ سروے (ٹی اے ایس - I) کو کلیئر کر دیا ہے اور ماس ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایم ڈی اے ) کو روک دیا ہے۔ ٹی اے ایس - I، ٹی اے ایس-II، اور ٹی اے ایس - III کو کلیئر کرنے والے اضلاع کی تعداد بالترتیب 138، 128 اور 106 ہے (مجموعی)۔ ریاست کے لحاظ سے ٹی اے ایس کی حیثیت ذیل میں دی گئی ہے:

تفصیلات

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9437


(Release ID: 2042368) Visitor Counter : 41