بھاری صنعتوں کی وزارت
ہائبرڈ موٹر گاڑیاں
Posted On:
06 AUG 2024 5:24PM by PIB Delhi
بھارت میں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری اور اس کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے، مرکزی حکومت نے 2015 میں بھارت میں (ہائبرڈ اور) الیکٹرک وہیکلز کی تیز رفتار اختیار اور تیاری (فیم انڈیا ) اسکیم کا آغاز کیا جس کا مقصد حجری ایندھن پر انحصار کو کم کرنا اور گاڑیوں سے ہونے والے اخراج کے مسائل حل کرنا ہے۔ علاوہ ازیں، فیم انڈیا اسکیم کا پہلا مرحلہ پانچ برسوں کی مدت کے لیے یکم اپریل 2019 سے نافذالعمل ہوا جس کے لیے مجموعی بجٹی تعاون 11500 کروڑ روپئے کے بقدر تھا۔ فیم II کے تحت، ہائبرڈ اور برقی موٹر گاڑیوں کے صارفین (خریداروں/ حتمی استعمال کنندگان) کو ترغیبات فراہم کی جاتی ہیں۔
یہ اطلاع بھاری صنعتوں اور فولاد کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما کے ذریعہ آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9436
(Release ID: 2042366)
Visitor Counter : 46